تازہ تر ین

کیا سام سنگ کے نئے فلیگ شپ فونز ایسے ہوں گے؟

لاہور( ویب ڈیسک ) سام سنگ کا ایک ایونٹ آئندہ ماہ ہونے والا ہے جس میں فولڈ ایبل فون کے ساتھ ساتھ گلیکسی ایس سیریز کے نئے فونز ایس 10 کو متعارف کرایا جائے گا۔

اور گلیسی ایس 10 سیریز کے 3 نئے فونز کی تصاویر ایک بار پھر لیک ہوکر سامنے آگئی ہیں۔

اسمارٹ فونز کی تصاویر لیک کرنے کے حوالے سے مشہور ٹوئٹر صارف ایون بلاس نے اس فون کے تین ورڑن ایس 10 ای، ایس 10 اور ایس 10 پلس کی ایک تصویر ٹوئیٹ کی۔

مزید پڑھیں : سام سنگ گلیکسی ایس 10 کی تاریخ رونمائی سامنے آگئی

ایسی افواہیں مسلسل سامنے آرہی ہیں کہ ایس 10 کو 3، 4 یا 5 ورڑن میں متعارف کرایا جائے گا۔

ایس 10 اور ایس 10 پلس خم او ایل ای ڈی اسکرین، ہول پنچ سیلفی کیمروں اور ڈسپلے میں نصب فنگرپرنٹ اسکینر کے ساتھ ہوں گے۔

تیسرا فون یعنی ایس 10 ای اس سیریز کا سستا فون ہوگا جس میں کئی فلیگ شپ فیچرز نہیں ہوں گے جبکہ اس فون کا ایک فائیو جی ورڑن بھی متعارف کرایا جائے گا جس میں بیک پر 4 کیمرے اور فرنٹ پر دو کیمرے دیئے جائیں گے۔

اوپر تصویر میں بائیں جانب ایس 10 ای، درمیان میں ایس 10 جبکہ دائیں جانب ایس 10 پلس ہے اور یہ تینوں شفاف کیسز میں ہیں۔

ایس 10 ای میں بیک پر 2 کیمرے دیئے جائیں گے جبکہ دیگر ورڑنز میں یہ تعداد 3 ہوگی۔

اور ہاں ایس 10 پلس میں ڈوئل سیفلی کیمرہ سیٹ اپ ہوگا جس کے لیے ہول پنچ کچھ بڑا کیا جائے گا۔

ان میں سے ایس 10 ایس ای 5.8 انچ، ایس 10 میں 6.1 انچ جبکہ ایس 10 پلس میں 6.4 انچ ڈسپلے دیا جائے گا۔

سام سنگ کی جانب سے ایس 10 اور ایس 10 پلس میں پہلے سے زیادہ طاقتور پراسیسر ممکنہ طور پر کوالکوم اسنیپ ڈراگون 855، نیورول پراسیسنگ یونٹ اور پہلے سے بہتر کیمرے دیئے جائیں گے تاہم ایس 10 ای میں پراسیسر مڈرینج ہوگا جبکہ کچھ فیچرز بھی کم ہوں گے۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain