تازہ تر ین

پی ایس ایل کے 500 اور ایک ہزار والے ٹکٹس آدھے گھنٹے میں فروخت

کراچی( ویب ڈیسک ) پاکستان سپر لیگ کے فائنل، ایلیمنیٹر اور کوالیفائیر میچز کے ٹکٹس کے آن لائن ٹکٹوں کی فروخت شروع ہوگئی اور صرف آدھے گھنٹے میں ہی 500 اور ایک ہزار روپے والے ٹکٹس فروخت ہوگئے۔فائنل، ایلیمنیٹر اور کوالیفائیر میچز کے ٹکٹس کا 20 فیصد حصہ آن لائن فروخت کیا جارہا ہے جب کہ پی ایس ایل انتظامیہ کی جانب سے مختص کردہ سینٹرز پر ٹکٹس کی فروخت 25 فروری سے شروع ہوگی۔آن لائن ٹکٹس کی فروخت شروع ہوئی تو صرف آدھے گھنٹے میں ہی شائقین نے 500 اور ایک ہزار روپے والے ٹکٹس خرید لیے جب کہ 2000، 2500 اور 3000 ہزار روپے والے ٹکٹس فروخت کے لیے موجود ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain