تازہ تر ین

بڑے کے بعد چھو ٹے میاں کو بھی خو شخبری مل گئی ،نا م ای سی ایل سے خا رج

لاہور (ویب ڈیسک)ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے شہبازشریف کی درخواست پر سماعت کی، اس دوران شہبازشریف کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ان کے مو¿کل مسلسل نیب میں پیش ہورہے ہیں اور ہر انکوائری میں نیب سے تعاون کررہے ہیں، انہوں نے کبھی نیب میں پیشی سے انکار نہیں کیا۔شہبازشریف نے وکیل نے دلائل میں کہا کہ عدالت ان کے مو¿کل کی ضمانت پہلے ہی منظور کرچکی ہے، اس کیس میں بھی نیب کے حوالے سے عدالت کے ریمارکس سب کے سامنے ہیں۔سابق وزیراعلیٰ کے وکیل نے مزید مو¿قف اپنایا کہ شہبازشریف کا نام ای سی ایل سے نہ نکالنا بدنیتی پر مبنی ہے، ان کو اپنی بہو اور پوتی کی خیریت دریافت کرنے بیرون ملک جانا ہے۔وکیل کے دلائل پر عدالت نے استفسار کیا کہ شہبازشریف کے خلاف دوسرے کیسز میں کیا پیشرفت ہے؟ اس پر عدالت کو بتایا گیا کہ کیسز پر انکوائری جاری ہے اور اب ریفرنس دائر ہونے ہیں۔جس کے بعد معزز جج نے شہبا ز شر یف کا نا م ای سی ایل سے خا ر ج کرنے کا حکم جا ری کر دیا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain