تازہ تر ین

نواز شریف لُوٹا ہوا پیسہ واپس کریں باہر چلے جائیں

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی ضمانت پر رہائی کا فیصلہ قبول کیا گیا تاہم شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا گیا ہے ۔منگل کو وزیر اعظم عمران خان کی صدارت میں وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔وزیراعظم ہاو¿س میں ہونے والے اجلاس میں 20 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا اور کئی کی منظوری دی گئی جب کہ اجلاس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔وزیراعظم عمران خان ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد کے دورے سے متعلق کابینہ کو اعتماد میں لیا جب کہ وزیر خزانہ اسد عمر ملائیشیا کے ساتھ ہونے والے معاہدوں پر بریفنگ دی۔وفاقی کابینہ نے لاہور سے نئی دلی بس سروس میں توسیع کی منظوری دے دی جب کہ کابینہ نے سرمایہ کاری بورڈ کی تشکیل نو سے متعلق سمری اور کراچی انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ بورڈ کی سمری بھی منظوری کرلی۔وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ شہبازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے، شریف خاندان کا جو بندہ باہر گیا وہ واپس نہیں آیا۔ فواد چوہدری نے کہا کہ نوازشریف سے متعلق عدالتی فیصلے کا احترام کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا بیانیہ بے نقاب ہوگیا،وہ کہتے ہیں بیماری نہیں،جیل میں ذہنی دبا و¿ہے، دیکھیں گے کہ نوازشریف کانام ای سی ایل میں ڈالنے کی ضرورت ہے یا نہیں۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان میں پلی بارگین کاقانون موجود ہے،نوازشریف باہر جانا چاہتے ہیں تو پاکستان کے لوگوں کے پیسے واپس کریں۔ وکیل خواجہ حارث کو اپنے موکل نواز شریف کو پیسے واپس کرنے کا مشورہ دینا چاہیے۔ فواد چودھری نے سپریم کورٹ کی جانب سے نواز شریف کے بیرون ملک جانے پر پابندی کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم عدالت کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں۔ سپریم کورٹ کا فیصلہ وہی ہے جو ہم نواز شریف کو آفر کر چکے ہیں۔ بہتر تھا اگر وہ ہماری بات مان لیتے۔انہوں نے کہا حیران ہوں کہ شریف برادران کو میاں شریف کے اسپتال پر بھی اعتماد نہیں، یہ لوگ اتنے لمبے عرصے سے اقتدار میں رہے، علاج کے لیے لندن جانے کا کہیں تو نامناسب بات ہے۔بلاول بھٹو زرداری کے ٹرین مارچ سے متعلق فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ بلاول نے 300 ٹکٹ خریدے اور خوشی کی بات ہے انہیں اتنے لوگ بھی مل گئے، بلاول نے پہلی بار پیسے دے کر 11 لاکھ روپے ٹکٹ کے ادا کیے، ان کی سرگرمی کا اچھا پہلو یہ ہے کہ انہیں پہلی بار ٹکٹ کے پیسے دینا پڑے۔انہوں نے مزید کہا کہ مراد علی شاہ این ایف سی میں سندھ کا حصہ بڑھانے کا مطالبہ کررہے ہیں، میں نے اسد عمر سے کہا کہ پہلا حصہ لندن دبئی میں لگ گیا، اب اور بڑھانا ہے تو وہ بھی وہی لگنا ہے، پیسہ سندھ کے نام پر لیا جاتا ہے لیکن دبئی میں فلیٹ کھلتے ہیں، اب سندھ کے لوگ خود فیصلہ کریں ، سندھ کے وزیراعلی اس میں کلیدی مجرم ہیں، سندھ کی حکومت جس طرح چلائی جارہی ہے وہاں کے ایم پی ایز کو سوچنا چاہیے، سندھ والوں کے حقوق پر غاصب ٹولہ بیٹھا ہے۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ یہ لوگ نیب کے ساتھ تعاون پر بھی تیار نہیں، یہ کہنا کہ وزیراعلی کو کیوں پوچھا، ان کا کوئی بندہ ایسا نہیں جس سے نہ پوچھا جائے، بدقسمتی سے ان کے فرنٹ مین حکومت کی فرنٹ کرسیوں پر بیٹھے ہیں، پی ٹی آئی کے تین وزرا نے معمولی ایشوز پر استعفی دیا، ان کے اسپیکر کی اخلاقی حالت یہ ہے کہ وہ گرفتار ہے اور اس کے لیے اسمبلی کا اجلاس بلا رہا ہے کہ کہیں اسے واپس جیل نہ جانا پڑے۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ انہوں نے مرکزی ملزم شرجیل میمن کو پبلک اکاو¿نٹس کمیٹی میں ڈال دیا، پی اے سی کا مذاق شہبازشریف سے شروع ہوا، ہمیں بعد میں سمجھ آیا کہ پیپلزپارٹی اتنی شدو مد سے شہبازشریف کے لیے کیوں فرمائش کررہی ہے، انہوں نے فریال تالپور اور شرجیل میمن کو پی اے سی میں ڈالنا تھا جس کے لیے انہوں نے شہباز شریف کا کندھا استعمال کیا۔فواد چوہدری نے بتایا کہ کرتار پور راہداری نومبر میں کھلے گی، اس کے علاوہ کابینہ نے نئی سول ایوی ایشن پالیسی کی منظوری دی ہے، خواتین پائلٹ کی خصوصی حوصلہ افزائی کی جائے گی، سول ایوی ایشن خواتین پائلٹ کی فیس میں 4 لاکھ تک ادا کرے گی، شہری ہوا بازی نے اندرون ملک فضائی کرایوں میں کمی کی سفارش کی، پائلٹ کے لائسنس کی مدت بڑھاکر 5برس کردی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سیاحت کو فروغ دینا چاہتے ہیں جس کے تحت نئی ویزا پالیسی کا اعلان کیا گیا اور اب 5 ممالک کو ای ویزا کی سہولت حاصل ہے۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ آئندہ ماہ سے مزید 170ممالک کے شہریوں کو ای ویزا کی سہلوت ملی گی اور 58 ممالک کے شہری ویزا آن ارائیول حاصل کرسکیں گے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ وزارت داخلہ نے غیرملکی کو پاکستان میں کہیں جانے کے لیے این او سی کی شرط ختم کرنے سے متعلق نوٹی فکیشن جاری کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاحت کے فروغ کے لیے ایوی ایشن پالیسی میں خصوصی اقدامات لیے گئے ہیں جس کے لیے تمام سیاحتی مقامات کے لیے شروع کی جانے والی ایئرسروس کے لیے ٹیکسز اور چارجز صفر کردیے گئے ہیں،انہوں نے کہا کہ یہ جہاز 40 نشستوں پر مشتمل ہوں گے۔فواد چوہدری نے کہا کہ گلگت بلتستان، سوات مزید علاقوں کے لیے شروع کی جانے والی فضائی سروس پر سول ایوی ایشن کوئی چارجز نہیں لے گا ۔انہوں نے کہا کہ مسافر بردار جہاز کی عمر 12 سے بڑھا کر 18 سال اور کارگو جہاز کی عمر بڑھا کر 30 سال کردی گئی یعنی 18 سال پرانا مسافر جہاز اور 30 سال پرانا کارگو جہاز درآمد کیا جاسکے گا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان میں اوپن اسکائی پالیسی ختم کی جارہی ہے کیونکہ ہمارے لیے منافع بخش روٹس کو بین الاقوامی فلائٹس کو دے دیا گیا تھا جس سے قومی ایئرلائن کو بہت زیادہ نقصان ہوا۔ان کا کہنا تھا کہ جاپان جانے والی فلائٹس سے ساڑھے 3 کروڑ روپے کا نقصان ہورہا تھا لیکن پائلٹس کو ٹی اے ڈی اے ملنے کی وجہ سے اسے جاری رکھا گیا۔فواد چوہدری نے کہا کہ تمام بین الاقوامی ایئرلائنز کے ساتھ معاہدوں کا ازسرنو جائزہ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں بلند عمارتیں بنانے کی منظوری دی گئی ہے۔ اسلام آباد میں بلڈنگ کی اونچائی کی شرط ختم کر دی ہے۔ بلیو ایریا سمیت تمام تجارتی مراکز میں بلند عمارتوں کے لیے این او سی کی ضرورت نہیں ہے۔وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا تھا کہ رواں سال نومبر میں کرتارپور کورویڈر کھل جائے گا۔ دس رکنی گروبندک کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ وزیراطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے عدالتوں کا تسلیم کریں گے ثابت ہوگیا نوازشریف کو کوئی بیماری نہیں ذہنی دباﺅ ہے بیرون ملک جانے پر پابندی خوش آئند ہے شہبازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain