ملبو ر ن (ویب ڈیسک)آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ۔ابوظہبی میں کھیلے جا رہے سیریز کے تیسرے ون ڈے میچ میں آسٹریلیا کے کپتان ایرون فنچ نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازوں کو آزمانے کا فیصلہ کیا۔قومی ٹیم کے قائم مقام کپتان شعیب ملک نے کہا کہ وکٹ بیٹنگ کے لیے سازگار ہے، ٹاس جیتنے پر ہم بھی بیٹنگ کا فیصلہ کرتے۔انہوں نے کہا کہ محمد حسنین باصلاحیت باو¿لر ہے اور ہمیں ان سے اچھی کارکردگی کی امید ہے۔سیریز کے تیسرے میچ کے لیے پاکستان اور آسٹریلیا نے اپنی اپنی ٹیم میں دو، دو تبدیلیاں کی ہیں۔پاکستان نے فہیم اشرف اور محمد عباس کی جگہ جنید خان اور عثمان خان شنواری کو فائنل الیون کا حصہ بنایا ہے۔جبکہ آسٹریلیا کے دو کھلا ڑی آﺅٹ ہو چکے ہیں۔
