Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پاکستان اور عمان میں معاہدہ پی ایس او کو200ملین ڈالر کا کریڈٹ ملے گا
    • پاکستانی کپتان عبدالصمد نے ریفری کی غلطی پکڑ لی ریفری نے غلطی سے بھارت کو ٹاس جیتنے کا حقدار قرار دے دیا۔
    • ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز ٹورنامنٹ میںپاکستا نی کھلا ڑی بھارت سے میچ جیتنے پر خو شی کا اظہار کر رہے ہیں۔
    • ایشیا کپ رائزنگ سٹارز ٹورنامنٹ’ پاکستانی کپتان نے ریفری کی غلطی پکڑ لی
    • پنجاب میں امن مذہبی رواداری بین المذ اہب ہم آہنگی کی سر زمین ہے مریم نواز
    • راولپنڈی:آر ایم سی ورکرز پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز کا پورٹریٹ لیاقت سپورٹس کمپلیکس کے بیرونی حصے پر لگانے کیلئے لے جارہے ہیں۔
    • رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ پاکستانی شاہینوں نے بھارت اے کو دھول چٹا دی
    • وزیراعظم کا 160 ارب ترقیاتی پیکج خیبر پختونخوا 10 ارب روپے جاری
    • بیروزگار کیلئے بڑی خوشخبری پاکساتن اور لیبیا میں افرادی قوت کے معاملات 10 سال بعد بحال
    • ایک دن کے دوران پنجاب بھر میں 1542 ٹریفک حادثات 812 افراد زخمی
    • چونیاں، زہریلی کھیر کھانے سے ایک ہی خاندان کے5افراد جاں بحق
    • بلوچستان میں ٹرین آپریشن معطل
    • زمین پر انٹرنیٹ کا بحران، آسمان میں وائی فائی کا لائسنسنگ فریم ورک
    • پر اعتماد ہوں، جلد بیٹنگ فارمبحال ہوجائے گی: بابر اعظم
    • سری لنکا کا حالیہ دورہ اچھی یادوں اور کئی ریکارڈز کیساتھ اختتام پذیر ہوا: محسن نقوی
    • ہیری بروک کا شاندار اقدام، زخمی ننھے مداح کو خصوصی تحفہ دے دیا
    • رونالڈو 986واں گول کر کے بھی ناپسندیدہ ریکارڈ کے مالک بن گئے
    • امام الحق کا انگلش کاونٹی یارکشائر سے معاہدہ ہوگیا
    • جوش ہیزل ووڈ کپتان پیٹ کمنز کی حمایت میں سامنے آ گئے
    • ایف آئی اے کی کارروائی، 3فیول اسٹیشنز سیل، 4ملزمان گرفتار
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    شریف خاندان کی کہانیوں کا بھانڈا بیچ چوراہے پھوٹ گیا

    By Daily Khabrainنومبر 30, 2016
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد( ویب ڈیسک )تحریک انصاف کے رہنماجہانگیر ترین نے کہا ہے کہ شریف خاندان نے دبئی کی مل بیچ کر سرمایہ اکٹھا کرنے سمیت جو 3 کہانیاں بنائی تھیں، آج ان سب کا بھانڈہ پھوڑ دیاہے اور دبئی کی سٹیل مل بیچ کر سرمایہ جدہ یا لندن بھیجنے کی بات کو عدالت میں غلط ثابت کر دیا ہے، عدالت کو شریف خاندان کی جانب سے پیش کی گئی دستاویزات سے ہی ثابت کر دیا ہے کہ دبئی سٹیل مل جب بیچی گئی تو وہ خسارے میں تھی، ابھی قطری شہزادے کے خط پر اس سے جرح کیلئے کوئی درخواست نہیں دی اور ابھی صرف 2 پوائنٹس پر توجہ مرکوز کر رکھی ہے۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ آج پانامہ لیکس کیس کی سماعت کے دوران نعیم بخاری نے عدالت کے سامنے بحث کرتے ہوئے جو باتیں کی ہیں ان میں سے چند نمایاں چیزیں یہ ہیں کہ وزیراعظم نے جو اسمبلی میں تقریر کی اس میں انہوں نے غلط بیانی کی، قوم سے خطاب میں بھی غلط بیانی کی اور جو دبئی سٹیل مل کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ 12 ملین درہم وہاں سے ملے ، جو ان کے تمام کیس کی بنیاد ہے، اس بارے میں بھی غلط بیان کی گئی۔ جہانگیر ترین نے کہا کہ سب سے بڑی بات یہ ہے کہ ہم نے آج سب باتوں کا صفایا کر دیا ہے اور انہیں کے دئیے ہوئے اعداد و شمار اور دستاویزات سے ہم نے عدالت کے سامنے تجزیہ پیش کیا ہے کہ دبئی کی مل جب بیچی گئی تو وہ خسارے میں تھی اور یہ ایک بینک کرپٹ پراجیکٹ تھا جس سے ایک پیسہ بھی نہیں کمایا گیا۔ ان کی دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ جب مل بیچی گئی تو سعودی عرب کی طرف سے اس میں شامل کئے گئے21 ملین درہم کے علاوہ 14 ملین درہم یعنی ایک کروڑ چالیس لاکھ درہم بھی اس کے ذمہ واجب الادا تھے۔ یہ مل 1980میں 12 ملین کی بیچی گئی یعنی جب اسے فروخت کیا گیا تو اس کا کم از کم نیٹ خسارہ 2 ملین درہم تھا اور اگر ایک اور طرح سے حساب کیا جائے تو یہ خسارہ 9 ملین درہم بنتا ہے۔انہوں نے کہاکہ اب سوال یہ ہے کہ قطر سے متعلق ان کی ساری کہانی، جو اپنی جگہ غلط ہی ہے، مگر اسے خود انہوں نے ہی بنیاد بنائی تھا، وہ آج ختم ہو گئی ہے اور ہم نے یہ دکھا دیا ہے کہ یہ مل خسارے میں تھے۔ اگر یہ کہتے ہیں کہ 12 ملین درہم دبئی سے گئے تو اس کا کوئی کاغذی ثبوت نہیں ہے ، اس طرح آج اس ساری کہانی کا بھانڈا پھوڑ دیا گیا ہے ۔جہانگیر ترین نے کہا کہ وزیراعظم نے قوم سے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ 2005میں جدہ کی فیکٹری بیچی تو وہ سرمایہ حسن اور حسین کو کاروبار کرنے کیلئے دیا یعنی یہ سارا معاملہ 2005کے بعد ہوا جبکہ ہم نے دستاویزات پیش کی ہیں کہ حسن نواز 2001 سے لندن میں کروڑوں پانڈز کا بزنس کر رہے ہیں اور 2005 سے پہلے لندن میں جو پراپرٹی خریدی وہ پیسے کہاں سے آئے ؟ان کا کہنا تھا کہ 12-A ایون فیلڈ ہاس مے فیئر کے پانچویں فلیٹ کی دستاویزات بھی ہیں جن میں اس کی قیمت 3 لاکھ 65 ہزار پانڈ ہے اور یہ 2004میں خریدا گیا۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ وہ حسن نواز جو 1999میں طالب علم تھے اور کہتے تھے کہ لندن میں رہائش کا خرچ گھر والے دیتے ہیں، 2001میں اتنے بڑے بزنس مین کیسے بن گئے اور انہوں نے کروڑوں پانڈ کی جائیداد 2005سے پہلے جو لی وہ پیسے کہاں سے آئے؟ ایک سوال کے جواب میں جہانگیر ترین نے کہا کہ ابھی قطری شہزادے کے خط پر اس سے جرح کیلئے کوئی درخواست نہیں دی اور ابھی صرف 2 پوائنٹس پر توجہ مرکوز کر رکھی ہے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      نائن الیون کے بعد امریکی فضائی آپریشن کو سب سے بڑا دھچکا سے زائد پروازیں معطل

      ڈی جی ایس آئی ایف سی کی خیبر پختونخوا کی کاروباری برادری سے ملاقات

      فیلڈ مارشل سے سوڈان کے وزیر داخلہ کی ملاقات، انسداد دہشت گردی پر بات چیت

      تازہ ترین

      نائن الیون کے بعد امریکی فضائی آپریشن کو سب سے بڑا دھچکا سے زائد پروازیں معطل

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.