تازہ تر ین

سولر پینل سے خودبخود چارج ہونے والا انوکھا اسمارٹ فون

(ویب ڈیسک)اسمارٹ فون تو اب بیشتر افراد کے پاس ہوتا ہے مگر ان ڈیوائسز کی چارجنگ کافی بڑا مسئلہ ہے کیونکہ عام طور پر روزانہ ایک سے 2 بار انہیں چارج کرنے کی ضرورت پڑجاتی ہے۔تاہم ایسے فون کا تصور کریں، جس کو چارج کرنے کی ضرورت ہی نہ ہو کیونکہ وہ سورج کی روشنی سے خودبخود چارج ہورہا ہو تو پھر؟درحقیقت چینی کمپنی شیا می نے ایسے ہی ماحول دوست اسمارٹ فون کا ڈیزائن پیٹنٹ کرایا ہے جو ایک سولر پینل کی مدد سے خود کو چارج کرے گا۔لیٹس گو ڈیجیٹل کی رپورٹ کے مطابق شیا?می کے ڈیزائن پیٹنٹ میں فون کے بیک پر سولر پینل نصب ہے۔یہ پیٹنٹ کمپنی کی جانب سے گزشتہ دنوں ورلڈ انیلکچوئیل پراپرٹی آفس میں جمع کرایا گیا ہے جس میں مختلف خاکوں میں ایک آل اسکرین فون کو دکھایا گیا ہے جس کے بیک کور پر سولر پینل موجود ہے۔یہ واضح نہیں کہ فرنٹ پر سیلفی کیمرا دیا جائے گا یا نہیں کیونکہ خاکوں میں فرنٹ پر صرف اسکرین ہی ہے جبکہ کسی قسم کے نوچ یا ہول کا عندیہ نہیں دیا گیا۔فون کے بیک پر ڈوئل کیمرا سیٹ اپ نظر آرہا ہے۔
اس فون کے پیٹنٹ ڈیزائن کا خاکہ آپ نیچے دیکھ سکتے ہیں۔

فوٹو بشکریہ لیٹس گو ڈیجیٹل
یہ تو واضح نہیں کہ شیا?می کی جانب سے اس فون کو کب تک متعارف کرایا جاسکتا ہے، تاہم ماضی میں اس طرح کی کوشش دیگر کمپنیاں بھی کرچکی ہیں۔ایل جی اور سام سنگ نے کئی برس پہلے ایسا کیا تھا اور سام سنگ کی جانب سے ای 1107 اور بلیو ارتھ ایس 7550 متعارف کرائے تھے جن کی 1080 ایم اے ایچ بیٹری میں سولر پینل موجود تھا جو کہ سورج کی روشنی میں ایک گھنٹے رہنے پر 10 منٹ تک کال کی سہولت فراہم کرتی تھی۔ایل جی آپشنل سولر سیل بیٹری کور بیک 2010 میں پیش کیے تھے جو سورج کی روشنی میں 10 منٹ رہنے پر 2 منٹ تک کال کرنے کی سہولت فراہم کرتے تھے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain