تازہ تر ین

ڈالر کی قدر گرنے کے باوجود سونے کی فی تولہ قیمت میں 1450 روپے کا اضافہ

کراچی(ویب ڈیسک) مقامی صرافہ مارکیٹوں میں 1450 روپے مہنگا ہوکر 88 ہزار 500 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔رواں ہفتے ڈالر کی قدر مسلسل گرنے کے باوجود سونے کی قیمتوں کو پر لگے رہے اور سونے کی قیمت نے نئے ریکارڈ قائم کئے، رواں ہفتے انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 1 روپے 14 پیسے گری اور ڈالر 158 روپے 66 پیسے سے کم ہوکر 157 روپے 52 پیسے پر بند ہوا، اسی طرح اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 1 روپے 40 پیسے سستا ہوا اور 159 روپے 30 پیسے سے کم ہوکر 157 روپے 90 پیسے کی سطح پر پہنچ گیا۔دوسری جانب مقامی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہی روز میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں 1450 روپے اور 1243 روپے کا اضافہ ہوگیا جب کہ عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں یکدم 32 ڈالر کا اضافہ ہوگیا۔قیمتوں میں اضافے کے بعد کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھنے کے بعد 88 ہزار 550 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت اضافے کے بعد 75 ہزار 917 روپے ہوگئی۔ اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1110 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 951 روپے 64 پیسے پر مستحکم رہی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain