تازہ تر ین

ایف بی آر افسران پر پابندی کا نوٹی فکیشن جاری ، ٹیکس دہندہ افراد کے کاروباری مراکز میں داخلے سے روک دیا گیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک): فیڈرل بورڈ آف ریونیونے تاجروں کی شکایات پر فوری طور پہ ایکشن لیتے ہوئے افسران کو ٹیکس دہندہ افراد کے کاروباری مراکز میں داخلے سے روک دیا ہے۔ ایف بی آر افسران پر پابندی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔جاری کردہ نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ ان لینڈ ریونیو افسران آڈٹ یا چھاپے کے لیے کاروباری احاطے میں داخل نہیں ہوسکتے ہیں۔نوٹی فکیشن میں باقاعدہ نشاندہی کی گئی ہے کہ افسران پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ اختیارات کے غلط استعمال پر کیا گیا، افسران کی جانب سے اختیارات کے ناجائز استعمال کی شکایات موصول ہوئی تھیں۔ایف بی آر کے جاری کردہ نوٹی فکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ اختیارات کے استعمال کے لیے افسران کو چیف کمشنر کی پیشگی اجازت لینا ہوگی۔ایف بی آراور کسٹمز کی جانب سے مشترکہ خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں جن کا کام یکم ستمبر سے درآمدی سامان کی دستاویزات کی جانچ پڑتال تھا۔ اس مقصد کے لیے بنائی جانے والی خصوصی ٹیموں کو پورے ملک کے تمام اہم کاروباری و تجارتی مراکز کا دورہ کرنا تھا۔ایف بی آر حکام کا اس ضمن میں مو¿قف تھا کہ کسٹمز ایکٹ کے تحت دکاندار حضرات سے درآمدی کاغذات طلب کیے جا سکتے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain