لاہور:(ویب ڈیسک) عالمی بینک نے پنجاب حکومت کی ناقص کارگردگی پر دسمبر میں 3 میگا پروگرام پر قرضہ منسوخ کرنے کا عندیہ دے دیا۔ عالمی بینک نے پنجاب حکومت کی ناقص کارگردگی آئندہ قرض نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے وفاق کو ایک مراسلہ بھی بھیجا گیا ہے جس میں پنجاب کے 3 اہم منصوبوں کے لئے قرضہ منسوخ کرنے کا عندیہ دیا گیا ہے۔مراسلے میں وفاقی حکومت کو بتایا گیا ہے کہ دسمبر میں کروڑوں روپے مالیت کے منصوبوں پر مزید قرض دینے کا معاہدہ منسوخ کیا جاسکتا ہے، کیوں کہ پنجاب حکومت نے پروجیکٹس میں عالمی بینک کو مایوس کیا، پنجاب حکومت کو متعدد بار کارگردگی بہتر کرنے کے لیے کہا لیکن عملدرآمد نہیں ہوا۔