تازہ تر ین

نواز ،زرداری ،دور کے ترقیاتی منصوبوں میں اربوں کی کرپشن ثابت

لاہور(نیٹ نیوز) ماضی میں لیے گئے قرضوں کی تحقیقات کے لیے قائم کردہ قرضہ تحقیقاتی کمیشن نے پچھلے 10 سال نواز ‘زرداری دور میں ترقیاتی منصوبوں میں ہونے والی بدعنوانیوں اور خرد برد کا کھوج لگا لیا ہے۔ڈپٹی نیب چیئرمین حسین اصغر کی سربراہی میں بننے والے 12 رکنی رضہ تحقیقاتی کمیشن نے ابتدائی عبوری رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو پیش کردی ہے۔ وزیراعظم کی طرف سے بنائے گئے 12 رکنی قرضہ تحقیقاتی کمیشن کی ابتدائی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ ماضی کے ہزاروں بڑے ترقیاتی منصوبوں میں چھ سے 10 فیصد کرپشن اور خرد برد کی گئی ہے۔عبوری رپورٹ کے مطابق ماضی کے بڑے پروجیکٹس بشمول ہائی ویز، توانائی وپانی کے منصوبوں، ملتان میٹرو اور کے فور منصوبے میں اربوں روپے کی کرپشن کی گئی ہے اور ہونے والی بدعنوانیوں کا کھوج لگایا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق مبینہ کرپشن کا پیسہ کنٹریکڑز، مڈل مین اور سیاستدانوں کی جیب میں چلا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق قرضہ کمیشن کی ابتدائی رپورٹ موصول ہونے کے بعد وزرا اور مشیران نے وزیراعظم عمران خان کو مشورہ دیا ہے کہ جاری ترقیاتی منصوبوں ماضی کی طرح بدعنوانی کو روکنے کے لیے موجودہ کمیشن کا دائرہ کار بڑھایا جائے یا نیا کمیشن تشکیل دیا جائے۔یاد رہے کہ جولائی میں بننے والے قرضہ تحقیقاتی کمیشن کو چھ ماہ میں اپنی تحقیقات مکمل کرنے کا ٹاسک دے دیا گیا ہے۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain