تازہ تر ین

فیملی فیسٹا شروع ،لاہوریوں نے شاندار تفریحی ایونٹ قرار دیدیا

لاہور(وقائع نگار)خبریں و چینل ۵میڈیا گروپ کا فیملی فیسٹا شروع ہو گیا۔ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری نے دوروزہ خبریں چینل ۵ گروپ کے فیملی یسٹا کا افتتاح کیا۔ دوست محمد مزاری رائل پام گلف اینڈ کنٹری کلب فیملی فیسٹا کے افتتاح کے لیے پہنچے تو انکا انکا استقبال ایڈیٹر خبریں امتنان شاہد نے کیا۔دوست محمد مزاری نے فیسٹا میں موجود مختلف اسٹالز کا دورہ کیا۔ کتابوں کے اسٹال پر رک کر وہاں موجود کتابیں دیکھیں۔ ایڈیٹر خبریں امتنان شاہد بھی ان کے ہمراہ تھے۔ فیسٹیول میں شہریوںکی آمد کا سلسلہ جاری رہااور بھرپور طریقے سے شرکت کی گئی۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ فیملی فیسٹا ایک بہترین تفریح ہے۔ فیملی فیسٹا کو بچوں بڑوں اور خواتین سب نے اتنا پسند کیا کہ ونس مورکا مطالبہ کر دیا۔ فیملی فیسٹا میں فیشن شو کا بھی انعقاد کیا گیا ۔ ریمپ پر ماڈلز نے جلوے بکھیرے اور عوام نے دل کھول کر داد دی۔ فیملی فیسٹا میں شریک عوام کی بڑی تعدداد نے شو کو دیکھا۔ جھلملاتے کپڑوں میں ملبوس ماڈلز نے ریمپ پر واک کی، عوا م نے ماڈلز کی پرفارمنس پر دل کھول کر داد دی۔ شہر روزنامہ خبریں چینل۵ کے فیملی فیسٹا میں امڈ آیا شہری تمام دن لاہوری کھابوں سے لطف انداوز ہوتے رہے،بچے،بڑے اور بوڑھوں کی ہزاروں کی تعداد کی فیملی فئیسٹا میں شرکت ، جھولوں اور جمپنگ کیسل نے بچوں کے مزے کو دوبالا کردیا۔معروف گلوکارجواد احمد کے گانوں نے حاضرین کو جھومنے پر مجبور کردیا،مشہور بیوٹیشنز کی سجائی دلہنوں کے درمیان برائیڈل شو کو خواتین میں بے حد پذیرائی ملی۔آنے والے شرکا میں قرعہ اندازی کے ذریعے یونیک بائیکس کی دو موٹرسائیکل بھی دی گئیں۔صوبائی وزیر کالونیز فیاض الحسن چوہان نے چیف ایڈیٹر خبریں ضیا شاہد اور سی او چینل ۵ امتنان شاہد کو صحت مند سرگرمیاں کروانے پرخراج تحسین پیش کیا۔روزنامہ خبریں اور چینل۵ نے ہمیشہ زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والوں کے لئے تقریبات کا انعقاد کرکے میڈیا میں لیڈر کا کردار ادا کیا،ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری کی فیملی فئیسٹا کے افتتاح کے موقع پر گفتگو،صوبائی وزیرزراعت ملک نعمان احمد لنگڑیال،ارکان صوبائی اسمبلی نیلم حیات،سیمابیاطاہر،عابدہ راجہ،منیب الحق،عبدالمنان خان سمیت معروف بیوٹیشن مسرت مصباح،اداکار احمد سفیان،ماڈل حنا ملک اور معروف وکیل مونا جاویدکی بھی فیملی فیسٹا میں آمد ۔تفصیلات کے مطابق روزنامہ خبریں اور چینل۵ کے زیراہتمام 27ویںسالگرہ کے حوالے سے لاہور اور دیگر شہروں میں رہنے والوں کے لئے شاندار فیملی فیسٹا کا انعقاد کیا گیا جس میں لاہور اور گردونواح سے تعلق رکھنے والے شہریوں کی بڑی تعداد نے تمام دن فیملی فیسٹا میں لاہور کھابوں سے لطف اٹھایا۔شہر کی مشہور فوڈ چینز میک ڈونلڈ،ہارڈیز،طباق،رائل قلفی،الیاس دنبہ کڑاہی،مولا بخش پان،چرسی تکہ،پلیٹڈ ریسٹورنٹ ،ماشاءاللہ لڈو پیٹھیاں کرارے،ونگز رولز،پنڈ ریسٹورنٹ،نساءسلطان ترکش کوزین،می کو ریسٹورنٹ،بے مثال گول گپے ،ریگل حلیم ،پھجا سری پائے،چائے سٹوڈیو نے شہریوں کے لئے مزے مزے کے کھانوں کا اہتمام کیاجبکہ نیسلے نیس کیفے کی جانب سے مفت کافی کا اہتمام کیا گیاجس سے کھابوں کے شوقین لاہوری تمام دن لطف اٹھاتے رہے۔فیملی فئیسٹا کے مین پویلین میںپیپسی کولا،نیسلے،صوفی انڈسٹریز،پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن،ایف ایف سی،،النور آرچرڈ،ایس اے گارڈنز،بنک آف پنجاب،پی ایس او،میڈاس،یونیک موٹرسائیکل،ڈائمنڈفوم،ایس اے گارڈنز،النور آرچرڈ،فاطمہ فرٹیلائزر،محکمہ ماحولیات ،شوابے،ٹیوٹا،وائٹل چائے،فیس فریش،زماکا رئیل سٹیٹ،شمع بناسپتی،گگلی،شیزان،مائی ہوم،والکا فوڈز،لاہور موٹروے سٹی،مائی ہوم،رئیل ورلڈ پراپرٹیز،قرشی انڈسٹریز،وز،ہیپی لیک پینٹس،ریولیشن میڈیا،آئی پی ایس،ایشیا فلور ملز،مسرت مصباح،آمنہ خرم،نیل بار،الماس برائیڈل اورڈپلیکس کی جانب سے لگائے گئے سٹالز پر تمام دن شہریوں کا تانتا بندھا رہاجہاں لوگ خریداری اوران اداروں کی مصنوعات سے متعلق معلومات حاصل کرتے رہے۔فیملی فئیسٹا کے موقعہ پر آنے والے شرکا کے لئے یونیک موٹر سائیکلز کی جانب سے قرعہ اندازی کے ذریعے دوموٹر سائیکل کا انعام بھی دیا گیا جو کہ دو شہریوںنے جیتیں۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain