لاہور (خصوصی رپورٹ) فلم اور سٹیج کی معروف اداکارہ جیابٹ کے ساتھ سگی بہن اور بہنوئی 42لاکھ کا فراڈ کر گئے۔ 16لاکھ کی گاڑی اور 24لاکھ کیش لے کر منظرعام سے غائب ہو گئے۔ جیابٹ نے بتایا کہ انہوں نے تین ماہ قبل 16لاکھ کی گاڑی خریدی جو بہنوئی نے اپنے نام کرا لی اور اعتماد کرتے ہوئے اس گاڑی کے کاغذات کی جانچ پڑتال نہیں کرائی جبکہ اپنی بہن کو 24لاکھ روپے کیش بطور امانتاً وقفے وقفے سے دیتی رہی جو اب ایک ہفتے سے لے کر غائب ہے۔ دونوں سے متعدد بار رابطے کی کوشش کی گئی لیکن کوئی رابطہ نہیں ہو رہا۔ اب کسی نے بتایا ہے کہ بہنوئی دبئی میں ہے جس پر جلد قانونی کارروائی کروں گی۔ جیابٹ نے کہا کہ ان دنوں وہ اپنی گاڑی کے بغیر ہی رکشوں پر سفر کر رہی ہیں۔
