تازہ تر ین

عدالت کا حکمنامہ جاری, اہم شخصیت عہدے سے فارغ

لاہور (خصوصی رپورٹ) لاہورہائیکورٹ نے وفاقی وزارت خوراک کے ڈائریکٹر جنرل پلانٹیشن ایس ایم عمران شامی کوعہدے سے ہٹانے کاحکم دیدیا۔ جسٹس فرخ عرفان خان نے شیراز ذکاایڈووکیٹ کی درخواست پر ایس ایم عمران شامی کوعہدے سے ہٹانے کا فیصلہ سنایا۔ درخواست گزار نے موقف اختیارکیاکہ ایس ایم عمران شامی کی تعیناتی میرٹ سے ہٹ کرکی گئی۔ ڈائریکٹر جنرل پلانٹیشن ایس ایم عمران شامی متعلقہ تعلیمی قابلیت اور تجربہ نہیں رکھتے۔ عہدے کیلئے زرعی سائنس میں ماسٹرزکی ڈگری ضروری ہیں لیکن ایس ایم عمران شامی ایم بی اے فنانس کی ڈگری رکھتے ہیں۔ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ نے وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری کوخط لکھا اورکہاکہ ایس ایم عمران کی تعیناتی میرٹ پرنہیں۔، ایس ایم عمران شامی کیخلاف انکوائریاں زیرالتوا ہیں لیکن اس کے باوجود وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری نے ان کی تعیناتی کانوٹیفکیشن جاری کیا۔ وفاقی حکومت کے وکیل نے اعتراف کیاکہ ایس ایم عمران شامی کی تعیناتی کیلئے وزیر اعظم کی منظوری نہیں لی گئی۔ فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعدایس ایم عمران شامی کوڈی جی پلانٹیشن کے عہدے سے ہٹانے کا حکم دیدیا اور وزارت خوراک کو ہدایت کی کہ اس عہدے پرانیس جنوری تک میرٹ پرتعیناتی کی جائے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain