احمد یار (خصوصی رپورٹ) سانحہ مشرقی پاکستان 16 دسمبر 1971ءملک بھر میں یوم سقوط مشرقی پاکستان آج 16 دسمبر بروز جمعة المبارک کو منایاجائے گا۔ پاکستان کے دو لخت ہونے کے سانحہ کو 45 برس بیت گئے اہل وطن کے دلوں میں اس سانحہ کے زخم آج بھی زندہ ہیں اس عظیم سانحہ کے حوالے سے سیاسی و سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام مختلف تقریبات اور سیمینارز کا اہتمام کیا جائے گا۔