لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا عظیم الشان منصوبہ ہے جو گیم چینجر کی حیثیت رکھتا ہے اور اس منصوبے کی تکمیل سے نہ صرف پاکستان کی تقدیر بدلے گی بلکہ پورا خطہ مستفید ہو گا۔ سی پیک کے تحت پورے پاکستان میںتیز رفتاری سے ترقیاتی منصوبے مکمل کئے جا رہے ہیں ۔ چین پاکستان میں 46 ارب ڈالر کی تاریخ ساز سرمایہ کاری کر رہا ہے اور چین کی سرمایہ کاری 46 ارب ڈالر تک محدود نہیں رہے گی بلکہ اس میں مزید سرمایہ کاری ہو گی۔ سی پیک نے پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے دروازے کھول دیئے ہیں اور پاکستان میں اربوں روپے کی چینی سرمایہ کاری سے پاکستان کے عوام کیلئے روزگار کے لا تعداد مواقع پیدا ہو رہے ہیں ۔ سی پیک خطے سے دہشت گردی و انتہا پسندی کے خاتمے اور غربت میں کمی لانے کے حوالے سے بھی اہم کردار ادا کرے گا۔وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے مسلم لیگ (ن) کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور کے تحت پاکستان بھر میں توانائی منصوبوں کو تیزی سے آگے بڑھایا جا رہا ہے ۔ ساہیوال میں زیرتعمیر 1320 میگا واٹ کا کول پاور پلانٹ مقررہ مدت سے کہیں پہلے مکمل کر لیا جائے گا اور اس منصوبے سے اگلے برس کے اوائل مےں بجلی کی پےداوار کا آغاز ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ 1320میگا واٹ کے کول پاور پلانٹ عمومی طور پر چار سے پانچ سال میں مکمل ہوتے ہیں۔ دنیا میں آج تک اتنی تیز رفتاری سے اس طرح کے منصوبے پر کام نہیں ہوا جس طرح ساہیوال کول پاورپلانٹ پر ہو رہا ہے۔پیداوار، رفتار اور معیار کے لحاظ سے اپنی مثال آپ یہ پراجیکٹ پاک چین دوستی کا عظیم شاہکار بنے گا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہپاکستان کے عوام ترقی، خوشحالی اور امن چاہتے ہیں۔ انتشار، افراتفری اور دھرنے دینے والوں کو عوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیںاوریہ سیاسی عناصر صرف ذاتی ایجنڈے کی تکمیل چاہتے ہیں۔ان سیاسی عناصر نے ذاتی مفادات کی خاطر قومی مفادات کو بالائے طاق رکھ دیا ہے۔انہوںنے کہا کہ دھرناگروپ آج اپنی منفی سیاست کی بنا پر سیاسی میدان میں تنہا کھڑا ہے۔عوام کی فلاح کے منصوبوں کی تےزرفتار اورشفاف تکمےل پر شکست خوردہ عناصر کو تکلےف ہے ۔وزےراعلیٰ نے کہا کہ ملک بھر میں توانائی سمیت ترقیاتی منصوبوں کو تیزی سے پایہ تکمیل تک پہنچایا جا رہا ہے اوران منصوبوں کی تکمیل سے ملک سے اندھیرے چھٹ جائیں گے اور خوشحالی آئے گی۔ مسترد شدہ سےاسی عناصر نے گزشتہ ساڑھے تین برس کے دوران افراتفری، منفی اور الزامات کی سیاست کے علاوہ کچھ نہیں کیا اور ےہ عناصر خائف ہےں کہ اگر توانائی سمیت دیگر ترقیاتی منصوبے مکمل ہوگئے تو ان کی سےاست ہمےشہ کےلئے دفن ہوجائے گی۔انہوں نے کہا کہ منفی سیاست کرنے والوں کو باشعور عوام نے پہلے بھی رد کیا اور آئندہ بھی کریں گے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان کے باشعور عوام 2018ءکے انتخابات میںبھی خدمت، دیانت، امانت اور شفافیت کی سیاست کو کامیاب کرائیں گے اور الزامات، جھوٹ اور انتشار کی سیاست کرنے والے ہاتھ ملتے رہ جائیں گے۔ وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف سے اسلام آباد مےں وفاقی وزےرمذہبی امورسردار محمد ےوسف نے ملاقات کی۔وزےراعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میںپائےدار امن و استحکا م کےلئے مذہبی رواداری ، یگانگت اور اتحاد بین المسلمین کے جذبات کا فروغ ضروری ہے۔ فساد برپا کرنے والی منفی قوتوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے کےلئے عسکری و سیاسی قیادت متحدہے۔ دہشت گردی اورانتہا پسندی کے ناسور کے خاتمے کےلئے پوری قوم مےں مثالی اتحاد واتفاق پےدا ہوچکا ہے ۔دہشت گرد نہ صرف پاکستان بلکہ اقوام عالم کے مشترکہ دشمن ہیں۔دہشت گردی کے خلاف جنگ مےں معاشرے کے ہر طبقے کا کردارانتہائی اہمےت کا حامل ہے ۔تحمل اور برداشت پر مبنی پاکستانی معاشرے کو پروان چڑھانا ہمارا مشن ہے۔پرامن معاشرے کی تشکےل کےلئے اخوت،بھائی چارے اورتحمل و برداشت کے جذبات کو فروغ دےنا وقت کی ضرورت ہے۔انہوںنے کہاکہ پنجاب مےں تعلےمی اداروں کے نصاب مےں تحمل ،برداشت اور راواداری کے عنوانات پر مبنی مضامےن متعارف کرائے گئے ہےں۔ انتہا پسندی کے رجحانات کاخاتمہ فروغ تعلےم کے ذرےعے ہی ممکن ہے ۔وزےراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی برقرا ر رکھنے کےلئے سخت اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔قانون سازی کے ذریعے فساد پھیلانے والوں سے قانون کے تحت سختی سے نمٹا جا رہا ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ 16دسمبر2014ءکا دن آرمی پبلک سکول پشاور کے معصوم شہداءکا دن ہے اورقوم کے بہادر بچوں اوراساتذہ کی لازوال قربانےوں کے باعث وطن عزےز کوآج امن نصےب ہواہے۔آرمی پبلک سکول کے بچوں نے محفوظ اورپرامن پاکستان کےلئے اپنے قےمتی لہو سے جو عظےم تارےخ لکھی ہے اس پر پوری قوم کو فخر ہے اورقوم آرمی پبلک سکول کے بچوں اوراساتذہ کی لازوال قربانیوں کو کبھی نہےں بھولے گی۔ معصوم بچوں کے بہنے والے خون سے دہشت گردی کےخلاف جنگ مےں پوری قوم متحدہوئی ہے اورپوری قوم کا مثالی اتحاد اوراتفاق سامنے آےاہے۔ معصوم بچوں کو مارنے والے سفاک درندوں پرپاک دھرتی تنگ کردی گئی ہے اوران درندوں کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی جس مےں آخری فتح پاکستان کی ہوگی۔ اسلام امن و سلامتی اور اور فلاح کا دین ہے۔ اللہ تعالیٰ نے رسول پاک کو پوری کائنات کےلئے رحمت بنا کر بھیجااورآپ کی تعلیمات پر عمل پےراہوکرہی امن کا پےغام عام کےا جا سکتاہے۔وزےراعلیٰ نے حج بیت اللہ کے موقع پر عازمین حج کو حجاز مقدس میں بہترین سہولیات فراہم کرنے پر وزارت مذہبی امور کی کارکردگی کو سراہا۔ وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے لائن آف کنٹرول پر نکیال سیکٹر میں بھارتی افواج کی جانب سے سکول وین کو نشانہ بنانے کی شدےد مذمت کی ہے۔ وزےراعلیٰ نے بھارتی فوج کی فائرنگ سے وےن ڈرائےورکے جاں بحق ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمی ہونے والے بچوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ بھارتی فوج کی جانب سے بچوں کی سکول وین کو نشانہ بنانا انتہائی قابل مذمت ہے۔ سکول وین پر فائرنگ کے واقعہ سے بھارت کا بربریت کا مکروہ چہرہ آشکار ہوا ہے اور خطے میں بھارتی جارحانہ عزائم بے نقاب ہو چکے ہیں۔انہو ںنے کہا کہ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخےر ہے اور پاک افواج وطن عزےز کے اےک اےک انچ کے دفاع کی مکمل صلاحےت رکھتی ہےں اور بھارت کی ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دے رہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ دشمن کے مذموم عزائم خاک مےں ملانے کےلئے پوری پاکستانی قوم اپنی بہادر افواج کے ساتھ ہے۔