کوئٹہ (ویب ڈیسک) آواران کے علاقے جھاو¿ میں نامعلوم حملہ آوروں کی جانب سے ڈی پی او اور اسسٹنٹ کمشنر کے قافلے پر حملہ کیا گیا تاہم دونوں حکام محفوظ رہے۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او اور اسسٹنٹ کمشنر آواران معمول کی گشت پر تھے کہ جھاو¿ کے علاقے میں نامعلوم افراد نے ان کے قافلے پر حملہ کردیا۔ پولیس اور لیویز اہلکاروں نے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا تاہم فائرنگ کے تبادلے میں 5 اہلکار زخمی ہوئے۔ قاتلانہ حملے میں ڈی پی او اور اے سی محفوظ رہے۔وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی نے ڈی پی اور اے سی پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حملہ ناکام بنانے پر سیکیورٹی اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ اس کے علاوہ وزیر داخلہ نے حملے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کو فوری طبی امداد دینے کا حکم دیا ہے۔