تازہ تر ین

کرونا کا خوف پاک بھارت سرحدیں بندامریکا میں 17لاکھ ہلاکتوں کا خدشہ

نئی دہلی‘ کرتار پور‘ اسلام آباد(آن لائن‘ مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت نے پاکستان کے ساتھ منسلک تمام سرحدوں کو تاحکم ثانی بند کر دیا۔بھارت کی جانب سے پاکستان کے ساتھ منسلک سرحدوں کو بند کرنے کے حکم کے بعد بھارت کے شہری اب کرتارپور کا سفر بھی نہیں کر سکیں گے۔بھارتی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق وہ تمام سرحدیں جہاں سے مسافروں کی آمدورفت ہوتی ہے انہیں اتوار اور پیر کی درمیانی شب 12 بجے سے تاحکم ثانی بند کیا جا رہا ہے۔بھارت نے کرتارپور کی جانب سفر کرنے والے تمام افراد کی رجسٹریشن بھی معطل کر دی ہے۔ بھارتی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کے ساتھ تمام بارڈرز جہاں سے مسافروں کی آمدورفت ہوتی ہے وہا ں گزشتہ رات سے سے تا حکم ثانی بند کر دےئے گئے ہےں ۔اس کے علاوہ کرتار پور راہداری سے زائرین کی آمدورفت بھی تاحکم ثانی بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ بھارتی وزارت داخلہ کے مطابق رات 12 بجے سے زائرین کی آمدورفت کے لیے رجسٹریشن مکمل طور پر بند کر دی گئی ہے ۔بھارتی حکومت نے سکھ یاتریوں کو وساکھی میلہ اورخالصہ جنم دن منانے پاکستان آنے کے لئے کلیئرنس دینے سے انکار کردیا ہے۔کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستان اور بھارت کے مابین واہگہ اٹاری سرحد پہلے ہی جزوی طورپربند ہے، اب بھارت نے اپریل میں وساکھی میلہ اورخالصہ جنم دن منانے پاکستان آنے کے خواہش مند سکھ یاتریوں کی کلیئرنس سے انکارکردیا ہے۔ پاکستان کی طرف سے معمول کے مطابق بھارت کی مختلف سکھ تنظیموں جن میں شرومنی گودردوارہ پربندھک کمیٹی، دہلی گوردوارہ مینجمنٹ کمیٹی سمیت دیگرسنگتیں شامل ہیں انہیں وساکھی میلے میں شرکت کی دعوت دی تھی۔ 2 ہزارسے زائدسکھ یاتریوں نے 12 اپریل کو واہگہ اٹاری بارڈرکے راستے لاہورپہنچناتھا جبکہ وساکھی کی مرکزی تقریب 14 اپریل کو گورودوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال میں منعقد ہوگی۔بھارتی حکومت نے جہاں 13 مارچ سے تمام غیرملکیوں کوجاری ویزے منسو خ کردیئے وہیں بھارت کی طرف سے اپنے شہریوں کی دوسرے ممالک جانے پرپابندی ہے۔ جس کی وجہ سے بھارتی سکھ یاتریوں کی وساکھی میلے میں شرکت نہیں ہوسکے گی۔علاوہ ازیں بھارتی وزارت داخلہ نے 16 مارچ سے اپنی طرف کرتارپورراہداری کو بھی عارضی طورپربند کرنے کا کہا ہے۔ بھارتی سکھ یاتری کرتارپور راہداری کے راستے غیرمعینہ مدت تک اب گورودوارہ دربارصاحب درشن کے لئے نہیں آسکیں گے۔ گزشتہ سال نومبرمیں کرتارپور راہداری کھلنے کے بعد پہلی باراسے کوروناوائرس کی وجہ سے بند کیاجارہاہے۔ دوسری طرف جومقامی شہری یاغیرملکی نارووال کرتارپورکے راستے یہاں درشن اوروزٹ کے لئے آتے ہیں ان کی انٹری بھی محدودکئے جانے پرغورکیاجارہاہے۔

ووہان‘ بیجنگ‘ واشنگٹن‘ ٹوکیو‘ میڈرڈ‘ جوہانس برگ‘ پیرس(نیٹ نیوز) دنیا بھر میں کورونا وائرس کے حملے جاری ہیں۔ کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 6530ہو گئی۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 62 ہزار 386 ہو گئی اور 75 ہزار 967 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔چین میں مزید 10 افراد کورونا وائرس سے ہلاک ہو گئے جس کے بعد چین میں کورونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 3 ہزار 199 ہو گئی جبکہ 66 ہزار 931 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔امریکہ میں مزید 3 افراد کورونا وائرس سے ہلاک ہوئے جس کے بعد امریکہ میں ہلاکتوں کی تعداد 60 ہو گئی جبکہ مزید 103 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔جنوبی کوریا میں بھی مزید 3 افراد موت کے منہ میں چلے گئے جس کے بعد جنوبی کوریا میں اموات کی تعداد 75 ہو گئی۔ اٹلی میں اب تک 1 ہزار 441 افراد کورونا وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں اور ایران میں اموات کی تعداد 724 ہو چکی ہے۔کورونا وائرس 152 ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے چکا ہے۔ کینیڈین وزیر اعظم کی اہلیہ کے بعد اسپین کے وزیر اعظم پیدرو سانچز کی اہلیہ بیگونیا گومیز کا بھی کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا۔ اسپین میں تیسری درجے کی ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے جو 15 روز کے لیے ہو گی۔شام میں کورونا وائرس کی وجہ سے پارلیمانی انتخابات ملتوی کر دیئے گئے ہیں جو اگلے ماہ ہونے تھے۔لیبیا میں بھی سرکاری طور پر ایمرجنسی کا نفاذ کر دیا گیا ہے اور لیبیا کے فضائی اور بحری اڈے بھی جلد مکمل طور پر بند کر دیئے جائیں گے۔امریکی ماہرین نے خبردار کیا ہے عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے امریکا کی 65 فیصد آبادی متاثر ہوسکتی ہے جبکہ اس کی وجہ سے 17 لاکھ افرد ہلاک بھی ہوسکتے ہیں۔چین سے نکلنے والا کورونا وائرس دنیا کے 115 سے ممالک تک پھیل چکا ہے، اس سے بچنے کے لیے ان ممالک کی جانب سے مختلف اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔کرونا وائرس پھیلنے کے بعد امریکا میں بیشتر سپر اسٹورز پر کھانے پینے کی اشیاءختم ہو گئیں، جس کے باعث وہاں جھگڑے ہونے لگے ہیں اور خریدار زیادہ سامان خریدنے کے لیے ایک دوسرے الجھ رہے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی سپر اسٹورز میں خریدار زیادہ سے زیادہ راشن جمع کرنے کے لیے چھینا جھپٹی کر رہے ہیں اور ایک دوسرے سے لڑ بھی رہے ہیں۔ افریقی عرب ملک مراکش کے وزیر ٹرانسپورٹ اور اسپین کی خاتون اول کرونا وائرس کا شکار ہوگئیں۔نیٹو کے سابق سیکرٹری جنرل یاویئر سولانا بھی کرونا وائرس کا شکار ہوکر میڈرڈ کے ایک ہسپتال میں زیر علاج ہیں ۔کرونا وائرس کا شکار جاری ہے اور سپین کے وزیراعظم پیڈروسانچز کی اہلیہ کا نوول کرونا وائرس کے لئے ٹیسٹ مثبت آیا ہے ، یہ بات ان کے دفتر نے گزشتہ روز کہی جیسا کہ چند گھنٹے قبل انہوں نے ملک گیر سطح پر تقریباً مکمل لاک ڈاﺅن کا اعلان کیا تھا ۔ براعظم افریقا میں کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا مزید چار ممالک میں متاثرین کی تصدیق ہوگئی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق براعظم افریقا کے 54 میں سے 23 ممالک میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔نمبیا، روانڈا، اسواتینی اور موریتانیہ میں ہفتے کو اولین کیس رپورٹ ہوئے۔متحدہ عرب امارات میں شامل دبئی نے کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے اتوار 15 مارچ سے اس ماہ کے آخرتک تمام تفریحی سرگرمیوں اور شادی کے اجتماعات پر پابندی عاید کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ایران میں چین سے پھیلنے والے کروناوائرس سے مزید 97 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جس کے بعد اس مہلک وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 611 ہوگئی ہے۔کرونا وائرس نے 152 ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، د برطانیہ، اسپین، فرانس، پولینڈ میں لوگوں کو اشیا کی قلت کا سامنا کرنا پڑا، اٹلی میں بھی گلیاں اور سڑکیں ویران ہو گئی ہیں۔وائٹ ہاوس نے صدر ٹرمپ کی رپورٹ منفی آنے کی تصدیق کر دی، واشنگٹن کے معروف میوزیم کو بند کر دیا گیا، امریکا نے برطانیہ اورآئرلینڈ پربھی سفری پابندیاں عائد کر دیں۔کورونا وائرس کے پھیلا کے خدشے کی وجہ سے لگائی جانے والی امر یکی سفری پابندیوں نے نیا اقتصادی بحران پیدا کر دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکا نے سفری پابندیوں کا دائرہ کار 28 ممالک تک بڑھا کر برطانیہ اور آئرلینڈ سے آنے والے مسافروں پر بھی امریکا میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔امریکی سفری پابندیوں کے باعث برطانوی ائیر لائنز پر قیامت ٹوٹ پڑی اور مشکلات کا شکار برٹش ائیر ویز کو مزید خسارے کا سامنا ہونے کا خدشہ ہے۔ خیال رہے کہ برٹش ائیر ویز کو لندن نیویارک پروازوں سے سالانہ 100 ارب ڈالر آمدنی حاصل ہوتی ہے۔دوسری جانب بدحالی کی شکار ورجن اٹلانٹک ائیرویز بھی برطانوی حکومت سے ساڑھے 7 ارب پانڈکے بیل آوٹ پیکیج کی منتظر ہے۔علاوہ ازیں برطانیہ میں ہالیڈے سیزن پر پیداہونے والی 5 لاکھ نوکریاں جان لیوا کورونا وائرس کے سبب منجمد ہو گئے ہیں۔چین سے منظر عام پر آنے والے کورونا وائرس سے یورپی ممالک بھی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں جہاں اب صورتحال بے قابو ہوگئی ہے۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی جانب سے یورپ کو اس عالمی وبا کا نیا مرکز قرار دیے جانے کے بعد متعدد ممالک نے اپنی سرحدیں بند کر دیں۔غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق کورونا وائرس سے دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 5 ہزار تجاوز کر چکی ہے جبکہ سوا لاکھ سے زائد افراد اس وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے یورپی ملک اٹلی میں ایک دن میں اب تک سب سے زیادہ 250 ہلاکتیں ہوئی جبکہ 3 ہزار سے زائد افراد کے وائرس سے متاثر ہونے کے بعد اسپین میں بھی ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔اکثر یورپی ممالک نے غیر ملکیوں کے لیے اپنی سرحدیں بند کردی ہیں جبکہ تمام عوامی مقامات پر اجتماعات اور غیر ضروری سرگرمیوں پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ فرانس میں کرونا وائرس کے پھیلا کے خدشے کے تحت ریستوران اور دکانیں بند کرنے کا اعلان کردیا گیا، فرانس میں اسکول پہلے ہی بند کیے جاچکے ہیں۔کرونا وائرس کے پھیلا کے خدشے کے تحت عمان، اردن اور مصر میں اسکول بند کردیے گئے، مذکورہ ممالک میں وائرس سے بچنے کے لیے دیگر کئی اقدامات بھی کیے جارہے ہیں۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق عمان، اردن اور مصر میں کرونا وائرس کے پھیلا کے خدشے کے تحت اسکول بند کردیے گئے ہیں۔سیاحوں کے پسندیدہ ترین ملک اٹلی میں خطرناک کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاﺅن کر دیا گیا تھا جس کے بعد اٹلی کی سنسان گلیاں گانوں سے گونج اٹھیں۔چند روز قبل اٹلی کے وزیراعظم جوزپے کونٹے نے اعلان کیا تھا کہ تقریبا ایک کروڑ 60 لاکھ کی آبادی کو قرنطینہ میں رکھا جائے گا اور یہ قرنطینہ 3 اپریل تک رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔اس فیصلے کے بعد اٹلی کی سنسان گلیاں اچانک اطالوی باشندوں کے گانوں سے گونج اٹھیں جنہوں نے اپنے اپنے گھروں کی بالکنیوں سے گانے گا کر سب کو محظوظ کیا۔بھارتی ریاست مہاراشٹر میں کورونا وائرس کے 5 نئے کیسز کی تصدیق کے بعد بھارت میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 93 ہوگئی۔اسپین اور فرانس نے کورونا وائرس کے پیش نظر مزید سخت حفاظتی اقدامات متعارف کرا دیے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اٹلی کے بعد اسپین نے بھی ملک گیر سطح پر لوگوں کو گھروں پر رہنے کی تاکید کرتے ہوئے سفری پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ اب تک اسپین میں 196 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔کورونا وائرس سے نمٹنے کی خاطر آسٹریلیا نے سخت اقدامات متعارف کرا دیے ہیں۔کویت کی حکومت نے کرونا وائرس کے بڑھتے خطرے کے پیش نظر تمام کاروباری سرگرمیاں معطل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے بازار اور تجارتی مراکز بند کردیے۔متحدہ عرب امارات اور قطر نے کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے عارضی طور پر ویزوں کے اجراءپر پابندی عاید کرنے کا اعلان کیا ہے۔تھائی لینڈ کی حکومت نے اتوار کے دن بتایا ہے کہ کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بتیس نئے کیس سامنے آئے ہیں۔جنوبی کوریا میں اتوار کے دن کورونا وائرس کے 76 نئے کیس اور تین اموات رپورٹ کی گئی ہیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ تین ہفتوں کے دوران پہلی مرتبہ کسی ایک دن میں اس وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد دو ہندسوں میں رہی ہے۔ ایشیا میں جنوبی کوریا، چین کے بعد دوسرا ایسا ملک ہے، جہاں کووڈ انیس کے کیسوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ جنوبی کوریا میں اس عالمی وبا کی وجہ سے 75 افراد ہلاک جبکہ آٹھ ہزار سے زائد متاثر ہو چکے ہیں۔ یہ نیا کورونا وائرس اس ملک کی معیشت کے لیے بھی ایک مشکل بن چکا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain