تازہ تر ین

کرونا وائرس ، وزیر اعظم اور مولانا طارق جمیل ہاتھ نہ ملا سکے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) کرونا وائرس کے خدشہ کے پیش نظر لوگ ایک دوسرے سے گلے ملنے اور ہاتھ ملنے سے بھی اجتناب کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان نے بھی بغیر ہاتھ ملائے نہایت عقیدت کے ساتھ سینے پر ہاتھ رکھ کرمولانا طارق جمیل کا اپنے دفتر میں استقبال کیا۔پاکستان تحریک انصاف کے ٹویٹر اکاو¿نٹ پر شئیر کی گئی تصاویر کے ساتھ لکھا گیا کہ مصافحہ ہمارے کلچر کا بہت اہم حصہ ہے مگر کرونا وائرس کے خلاف احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے فی الحال اس عمل سے دور رہنا ہوگا۔ وزیراعظم عمران خان نے مذہبی اجتماعات پر پابندی کے لیے مولانا طارق جمیل سے کردار ادا کرنے کی درخواست کی۔ ملاقات میں کرونا وائرس کی روک تھام سے متعلق بھی گفتگو ہوئی۔ملاقات میں وزیر اعظم نے مولانا طارق جمیل سے خصوصی دعاو¿ں کی بھی درخواست کی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain