تازہ تر ین

کرونا کے خوف سے مارکیٹیں بند نہیں کرینگے ، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی(ویب ڈیسک) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے حوالے سے صورتحال تشویش ناک ضرورہے لیکن کسی بھی صورت میں مارکیٹیں بند کریں گے اورنہ تجویز کریں گے۔ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے نیوز کانفرنس کے دروان کہا کہ کورونا کے حوالے سے صورتحال تشویش ناک ضرورہے لیکن پریشان کن نہیں، کورونا وائرس کے پھیلنے کا خدشہ ہے لیکن کسی بھی صورت میں مارکیٹیں نہ بند کریں گے اورنہ ہی تجویز کریں گے۔ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ اس وائرس کا ابھی تک علاج نہیں ہے کیونکہ اگریہ وائرس کسی کو ہوجائے تو ہوسکتا ہے اسے کچھ نہ ہو لیکن وہ کسی اورکو متاثرکرسکتا ہے۔ وزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ نے کہا کہ 2 اسپتالوں کوآئسولیشن سینٹرمیں تبدیل کیا ہے، ایک مضافاتی علاقہ نہیں اسپتال ہے جس میں ہم نے آئی سی یو بھی بنایا ہے، ہم مثبت اورمنفی افراد کوالگ الگ رکھ رہے ہیں، کورونا وائرس کا مسئلہ قومی نہیں بین القوامی ہے جس سے بچاو¿ کے لیے مل جل کرکام کرنا ہے۔ ہم 5 اسٹارسہولیات نہیں دے سکتے لیکن ہم نے بہترین سہولیات دی، ہمیں ڈرتھا کہ کیسزہوں گے تو ہم نے فیصلہ کیا کہ ہرایک کا ٹیسٹ کریں گے جوبھی کیس آئے گا بتائیں کیونکہ چھپانے کا مقصد نقصان پہنچانا ہے تاہم چین سے صوبے میں آنے والے کسی بھی فرد میں کورونا وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ مسئلہ یہ ہے کہ سماجی رابطے یا ملنا چلنا کم کرنا ہوگا، 666 افراد اورسکھرسے آرہے ہیں، اگرزیادہ علامات نہیں ہیں تو ہم سکھر میں ایک روم میں زیادہ لوگ رکھ رہے ہیں، ہم نے علامہ شہنشاہ نقوی کو سکھربھیجا ہے تاکہ لوگوں کو اعتماد دلوائیں، جن لوگوں کو سکھر میں دیکھ بھال نہیں کرسکے ان سے میں معافی مانگتا ہوں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain