تازہ تر ین

کورونا: پنجاب میں دوسرا کیس سامنے آگیا ، نشتر ہسپتال منتقل

ملتان (ویب ڈیسک) پنجاب میں کورونا وائرس کا دوسرا مریض سامنے آگیا، ایران سے آنے والے مریض کو نشترہسپتال منتقل کردیا گیا، مریض میں لیبارٹری ٹیسٹ کے بعد کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے دوسرے مریض کی تصدیق ہوگئی ہے۔ لیہ کا یہ 44 سالہ مریض امیر عباس ایران کا سفر کرکے آیا ہے۔ یہ مریض جب ایران سے پاکستان آیا تو اس مریض کو پہلے تفتان بارڈر پر رکھا گیا لیکن وہاں قرنطینہ میں لوگوں کا رش زیادہ ہونے پر اس مریض کو ڈی جی خان قرنطینہ میں منتقل کردیا گیا، جہاں پر اس مریض کی طبیعت بگڑنے پر نشتر ہسپتال میں ٹیسٹ کیے گئے، اور لیبارٹری ٹیسٹ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ جس پر مریض کو باقاعدہ نشترہسپتال میں داخل کرلیا گیا ہے۔ اس سے پہلے پنجاب میں پہلا مریض لاہور میں رپورٹ ہوا ، یہ مریض بھی برطانیہ سے پاکستان پہنچا تھا۔ اس مریض کو میوہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ دوسری جانب سندھ میں بھی کورونا کے مزید 11 کیسز سامنے آگئے، یہ تمام افراد ایران سے سکھر قرنطینہ میں آئے، سکھر قرنطینہ میں 23 لوگوں کے ٹیسٹ لیے، جن میں 11 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اور 12 افراد کے نیگٹو ٹیسٹ آئے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain