اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے بیٹے ان کے ساتھ چھٹیاں گزارنے پاکستان پہنچ گئے ہیں ۔ اطلاعات کے مطابق عمران خان کے دونوں بیٹے سلمان اور قاسم خان چھٹیاں گزارنے اتوار کو بنی گالہ پہنچے ہیں جہاں وہ اپنے والد کے ساتھ پانچ دن گزاریں گے ۔ میڈیا کے مطابق پانچ دن کے بعد عمران خان کے دونوں بیٹے واپس لندن کے لئے روناہ ہوں گے ۔ خیال رہے کہ عمران خان بھی بچوں کے ساتھ وقت گزارنے لندن جاتے رہتے ہیں۔