تازہ تر ین

کرونا کی آڑ میں مودی سرکار مسلمانوں کو نشانہ بنا رہی ہے،عمران خان

اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کروناکی آڑمیں بھارت میں مودی سرکارمسلمانوں کونشانہ بنارہی ہے،مودی سرکارکی پرتشددکارروائیوں سے ہزاروں مسلم بھوک کاشکارہیں،مودی حکومت کااقدام جرمنی میں نازیوں کایہودیوں کیخلاف جیساہے۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیر اعظم عمران خان نے کہاکہ ہزاروں افرادکوبھوک،مصائب میں پھانسنے والی اپنی ناکام کروناپالیسی کیخلاف ردعمل سے توجہ ہٹانے کیلئے مودی سرکارکا جان بوجھ کرمسلمانوں کونشانہ ستم بنانا ویسا ہی ہے جیساجرمنی میں نازیوں نے یہودیوں کیساتھ کیا۔ ویراعظم نے کہاکہ نسلی بالادستی کے نظرئیے ہندوتوا سے مودی سرکار کے گہرے تعلق کا یہ ایک اور ثبوت ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain