تازہ تر ین

وزیراعظم کا رمضان المبارک میں مساجد کھلی رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) حکومت نے علمائے کرام کے مشورے سے آئندہ جمعہ یوم توبہ اور یوم رحمت کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے علمائے کرام کے کردار کو خراج تحسین پیش کیا۔امام ،مو¿ذن اور خطیب کو بھی نظر انداز نہیں کریں گے۔کورونا کا پھیلاو¿ روکنے کے ساتھ نظام زندگی کو بھی چلانا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے رمضان المبارک میں مساجد کھلی رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق مان نے بتایا کہ وزیراعظم نے علمائے کرام کے تمام مطالبات سنے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ مدارس کے بچوں کے لئے گھر بیٹھے تعلیم کا پروگرام لایا جائے گا۔جبکہ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت آج تمام مسالک کے علماءو مشائخ کا اجلاس ہوا، جس میں رمضان المبارک میں عبادات کے ساتھ کرونا وائرس سے بچاو¿ کی تدابیر پر بھی مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے لاک ڈاو¿ن کی حکمت عملی کی بھرپور حمایت کی ہے۔علمائے کرام نے اجلاس میں کہا کہ لاک ڈاو¿ن سے متعلق وزیراعظم کا موقف حقیقت پسندی پر مبنی ہے اور زمینی حقائق کے مطابق ہے۔اجلاس میں شریک تمام افراد نے وزیراعظم سے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔خیال رہے کہ فاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے حوالے سے علمائے کرام اور تمام صوبائی حکومتوں کی مشاورت سے مساجد کیلئے 20 نکاتی گائیڈ لائن جاری کر دی گئی ہے، مساجد کے منتظمین کے ساتھ ساتھ عوام کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ حکومت کی جانب سے جاری کی گئی حفاظتی تدابیر پر عمل کریں، وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھنے اور ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کئے جانے پر پالیسی پر نظرثانی کی جائے گی اور فیصلہ تبدیل بھی کیا جا سکتا ہے۔ ہفتہ کو پی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی عالمی وباءہے جو کسی ایک ملک اور علاقے تک محدود نہیں، ملک میں کسی ایک گروہ یا طبقے کو بیماری پھیلانے کا الزام دینا درست نہیں ہے. نورالحق قادری نے کہا کہ ہماری طرف سے حج کی تیاری مکمل ہے، سعودی حکومت کی جانب سے رمضان کے وسط یا آخر تک حتمی فیصلہ متوقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ اسلام میں قریباً 40 مواقع پر حج کو موقوف کیا گیا۔ وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہا کہ گائیڈ لائن پر عمل درآمد کیلئے مساجد کی کمیٹیاں مقامی انتظامیہ کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہیں گی اور ضلعی انتظامیہ بھی اس حوالے سے بھرپور طریقے سے حصہ لے گی، علمائے کرام کو عوام کو اس وباءسے بچانے کیلئے کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں سحری، افطاری اور تراویح میں خصوصاً احتیاط کرنا ہو گی، عوام کو چاہیے کہ خود بھی اجتماعات میں جانے سے گریز کریں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain