تازہ تر ین

حکومت سندھ نے جمعتہ الوداع، نماز عید کے اجتماعات کی اجازت دے دی

 

کرا چی (ویب ڈیسک)سندھ کے وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ جمعتہ الوداع اور نماز عید کے اجتماعات کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔کراچی میں دیگر صوبائی وزرا کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ علما کرام کی جانب سے اتفاق کردہ 20 نکاتی طریقہ کار پر عمل کیا جائے گا اور نماز عید اور جمعتہ الوداع کے اجتماعات منعقد ہوں گے۔ناصر حسین شاہ نے وفاقی حکومت بار بار آکر کہتی ہے کہ لاک ڈاو¿ن کا بہت فائدہ ہوا لیکن اس کی مخالفت بھی کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سندھ کی اچھائی کبھی دیکھائی نہیں دے گی لیکن مفروضوں اور الزامات پر بات کی جاتی ہے۔ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ہم اپوزیشن سے کہتے ہیں کہ آکر مل کر کام کریں، وزیراعلیٰ سندھ نے جو بھی اعلانات کیے اس میں سب جماعتوں سے مشاورت کی۔ان کے بعد حکومت سندھ کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) جب سے اقتدار میں آئی ہے ان کا ایک ایک اقدام ان اعلانات کی نفی کرتا چلا آرہا ہے۔مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ماضی میں کئی بار ہم نے ان مسائل کی نشاندہی کی ہے، ایک نیا مسئلہ ہے جو صوبہ سندھ کے لیے بہت اہم ہے جس میں وفاقی حکومت نے ایک بار پھر قانون کی دھجیاں اڑائی ہیں اور اپنے بنائے ہوئے قانون کی خلاف ورزی کی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain