تازہ تر ین

شعیب اختر کو فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی سائبر کرائم نے 5 جون کو طلب کر لیا

 

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باولر اور راولپنڈی ایکسپریس کے لقب سے مشہور شعیب اختر کو فیڈرل انویسٹی ایجنسی سائبر کرائم نے 5 جون کو طلب کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے قانونی مشیر تفضل رضوی نے شعیب اختر کیخلاف ایف آئی اے سائبر کرائم میں درخواست دی تھی جس کے بعد ایف آئی اے سائبر کرائم نے راولپنڈی ایکسپریس کو پانچ جون کو طلب کیا ہے۔یاد رہے کہ شعیب اختر نے سوشل میڈیا پر ویڈیو میں تفضل رضوی پر کڑی تنقید کی تھی، شعیب نے تفضل رضوی کو نالائق قرار دیا تھا۔ اس سخت تنقید کے بعد پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی نے سابق فاسٹ باولر کیخلاف سائبر کرائم میں درخواست دی تھی۔واضح رہے کہ چند روز قبل قومی کرکٹ ٹیم کے سابق سپیڈ سٹار شعیب اختر نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے قانونی مشیر تفضل رضوی کے قانونی نوٹس کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ الزام لگا کر ان کی توہین کی گئی ہے اس لیے معافی مانگیں۔شعیب اختر کے وکیل ابوذر سلمان نیازی نے مشیر پی سی بی تفضل رضوی کو تفصیلی جواب دیا اور معافی کا مطالبہ بھی کیا۔قانونی نوٹس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میرے موکل مشہور کرکٹر رہے ہیں اور ان کا تجزیہ غیر جانب دار، بولڈ اور تنقیدی ہوتا ہے جس کا مقصد پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے۔ الزام لگا کر شعیب اختر کی توہین کی گئی ہے اس لیے پی سی بی کے وکیل ان سے معافی مانگیں۔شعیب اختر کے وکیل نے 5 صفحات پرمشتمل اپنے جواب میں کہا کہ تفضل رضوی کا قانونی نوٹس شعیب اختر کو آئین کے تحت حاصل آزادی اظہار کے حق کے منافی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain