تازہ تر ین

الیکشن 2018 میں تیسری پولیٹیکل فورس کو تیار ہونا چاہیے…. سابق جنرل کا انکشاف

لاہور(نیوز ڈیسک)سابق صدر جنرل (ر)پرویز مشرف نے کہا ہے کہ بھارت کوشش کررہا ہے کہ کشمیر کے معاملے سے دنیا کی توجہ ہٹائی جائے، کشمیر میں ظلم وہ کرتا رہتا ہے اس کو کسی کی پرواہ نہیں، وہ کشمیر میں عوام کو مارے چلے جائیں گے کیونکہ وہ دنیا کو مینج کرلیتے ہیں، ہم اندرونی اور بیرونی طور پر کمزور ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے کشمیر ایشو پر ہم بھارت کا عالمی سطح پر مقابلہ نہیں کر پارہے، بھارت اب پاکستان کا پانی روکنے کی باتیں کررہا ہے، اس کی وجہ ہماری کمزوریاں ہیں،میرا خیال ہے کہ ای سی ایل میں سے میرا نام ہٹانے کے لئے فوج نے مدد کی۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں سابق صدر جنرل (ر)پرویز مشرف نے کہا کہ کشمیر کی قرارداد اقوام متحدہ نے منظور کی تھی لیکن اس کا پاس بھارت نہیں رکھ رہا،اگر وہ قرارداد کو کوئی اہمیت نہیں دے رہا تو پھر ہم بھی ایسا کرسکتے ہیں۔ انھوں نے کہا مجھے نہیں پتہ کہ کس لیول پر کس نے کیا بات کی لیکن میرے خیال میں آرمی اور جنرل راحیل شریف نے مدد کی ہوگی کیونکہ یہ تو ای سی ایل سے میرا نام نکال ہی نہیں رہے تھے لیکن پھر انھوں نے مجھے علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی تو اس کے پیچھے ضرور کوئی وجہ تو ہوگی،میں نے فوج میں چالیس پنتالیس سال گزارے ہیں یہ کیسے ممکن ہے کہ فوج کیساتھ تعلقات ختم ہوجائیں،میرے فوج سے ہمیشہ تعلقات رہیں گے اور آج بھی اچھے تعلقات ہیں، مجھے فوج سے خبریں ملتی رہتی ہیں۔سابق صدر نے کہا کہ اگر میرے حوالے سے کوئی ڈیل ہوئی ہے تو مجھے اس کا کوئی علم نہیں ہے، میں نے کسی ڈیل میں کوئی گارنٹی نہیں دی، میں فری ہوں۔ انھوں نے کہا نوازشریف نے جن دو فوجی افسروں کو نکالنے کا کہا، میں ان کا نام نہیں لینا چاہتا۔ انھوں نے کہا اگر ہم نے پاکستان کے بارے میں کچھ بہتر سوچنا ہے تو پھر تیسری پولیٹیکل فورس بنانی چاہئے، 2018 کے الیکشن میں اس تیسری فورس کو تیار ہونا چاہئے۔ انھوں نے کہا اگر میں ایم کیوایم کا سربراہ بنتا ہوں تومیں اپنے آپ کو کوزے میں بند کررہا ہوں اور ایم کیوایم کے دھڑوں کو ہی اکٹھا کرتا رہوں گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain