اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایوان بالا میں سرکاری اثاثے گروی رکھ کر بھاری قرضے لینے کے انکشافات، کراچی جناح ایئرپورٹ کو 3بار گروی رکھ کر 320 ارب روپے قرضہ حاصل کیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق سینٹ اجلاس میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے لسٹ پیش کی گئی۔ لسٹ کے مطابق حکومت نے دسمبر 2015میں جناح ایئرپورٹ کو گروی رکھ کر 117 ارب قرضہ لیا۔ اسی ایئرپورٹ پر فروری 2016میں 116 ارب اور ایک ماہ بعد مارچ میں پھر 80 ارب روپے قرضہ حاصل کیا گیا۔ اسلام آباد چکوال موٹر وے پر 1ارب ڈالر قرضہ لیا گیا۔ دو ماہ قبل لاہور حافظ آباد موٹروے کو گروی رکھ کر 1ارب ڈالر قرضہ لیا گیا۔ فیصل آباد پنڈی بھٹیاں موٹر وے گروی رکھ کر 50 ارب روپے قرضہ حاصل کیا گیا۔