تازہ تر ین

کمشنر کراچی افتخار شلوانی کا تبادلہ کردیا گیا

(ویب ڈیسک)کمشنر کراچی افتخار شلوانی کا تبادلہ کردیا گیا۔

جیونیوز کے مطابق کمشنر کراچی افتخار شلوانی کو سیکرٹری بلدیاتی تعینات کیا گیا ہے جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ سہیل راجپوت کو کمشنر کراچی تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کی وزیراعلیٰ سندھ نے بھی منظوری دے دی ہے۔

سہیل راجپوت گریڈ 21 کے افسر ہیں اور حال ہی میں وفاق نے ان کی خدمات سندھ کےسپرد کی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سندھ ہائیکورٹ سے ضمانت خارج ہونے کے بعد نیب نے سیکرٹری بلدیات روشن شیخ کو عدالت سے گرفتار کیا، ان پر زمینوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ کا الزام ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain