گوجرانوالہ(خصوصی رپورٹ)گوجرانوالہ میں مزدوری کے پیسے مانگنے پر مالک نے محنت کش پر کتے چھوڑ دیئے۔ تفصیلات کے مطابق ایمن آباد کے علاقہ تاج چوک میں واقع فیکٹری میں عرفان مزدوری کر تا تھا جس نے مالک ابرار سے 17 سو روپے مزدوری مانگی تو اس نے طیش میں آکر عرفان پر کتے چھوڑ دیئے جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔ اہل علاقہ اور فیکٹری مزدوروں نے عرفان کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ دوسری طرف پولیس کی جا نب سے تاحال فیکٹری مالک کیخلاف کارروائی عمل میں نہیں لا ئی جاسکی۔
محنت کش/ کتے چھوڑ دیئے