تازہ تر ین

خطے کی صورت حال ،جنگی تیاریاں بڑھانا ہوگی:آرمی چیف

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ خطے کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں جنگی تیاریاں بڑھانا ہونگی۔

پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں خطے کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق فورم کو خطے میں ہونے والی پیشرفت، خاص طور پر لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ عسکری قیادت نے کنٹرول لائن پر صورتحال اور آپریشنل ڈیپلائمنٹ کا جائزہ لیا۔

آرمی چیف کا کانفرنس سے خطاب میں کہنا تھا کہ پاکستان کے اہم مفادات کے خلاف کچھ عناصر ہائبریڈ وار فیئر میں ملوث ہیں۔ پاکستان کے خلاف ہائبریڈ وار فیئر کے حوالے سے حکومتی پالیسی کے مطابق اقدامات کیے جائیں۔ خطہ کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں جنگی تیاریوں کو بڑھانا ہوگا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس میں مقبوضہ جموں وکشمیر کی صورتحال پر تفصیلی بحث کی گئی جبکہ کانفرنس میں افغانستان کی صورتحال کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

کور کمانڈرز نے ملکی اندرونی سیکیورٹی کی بہتر صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا۔ آرمی چیف نے محرم میں سول انتظامیہ کی مدد کے لیے فارمیشنز کی کارکردگی کو سراہا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain