لاہور(ویب ڈیسک) ایل پی جی مافیا نے قیمتوں میں ازخود5 روپے فی کلو کا اضافہ کردیا ہے۔ صوبائی دارلحکومت لاہور میں خود ساختہ اضافے کے بعد ایل پی جی کی قیمت پانچ روپے بڑھ کر 95 روپے فی کلو، گھریلو سلنڈر 59 روپے اضافے سے 1121 روپے جبکہ کمرشل سلنڈر 222 روپے اضافے سے 4227 روپے ہوگیا۔