تازہ تر ین

حکومت ہوش کے ناخن لے: چیف جسٹس

(ویب ڈیسک)چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے کہا ہے کہ پولیس میں سیاسی مداخلت عام ہو چکی، عوام کا جان ومال محفوظ نہیں ہے۔

جوڈیشل اکیڈمی کے زیر اہتمام اوور سیز اور کمرشل عدالتوں کے جج صاحبان کے تربیتی پروگرام کے اختتامی سیشن سے خطاب میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کا کہنا تھا کہ کاروباری معاملات کا عدالتوں میں لٹک جانا مزید مسائل کو جنم دیتا ہے، جہاں بہترین عدالتی نظام ہوتا ہے وہاں سرمایہ کاری بھی زیادہ آتی ہے۔

جسٹس گلزار احمد کا یہ بھی کہنا تھا کہ امن و امان حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے، ہائی ویز پر شہریوں کی حفاظت کا مؤثر نظام نہ ہونا شرمناک ہے۔

ان کا کہنا تھا ک حکومت پولیس میں سیاسی مداخلت روکے اور ادارے کی ساکھ بحال کرے۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ معصوم مسافروں کو ہائی ویز پر سنگین جرائم کا سامنا ہے، موٹر وے پر حالیہ واقعہ بھی اسی کا نتیجہ ہے، حکومت ہوش کے ناخن لے۔

اس موقع پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ کمرشل اور اوورسیز کورٹس کا قیام وقت کا تقاضا ہے، کمرشل اور اوورسیز پورٹل میں بیرون ملک پاکستانی درخواستیں دائر کر سکیں گے جن پر ہائیکورٹ کا کمرشل و اوورسیز سیل انصاف کی فراہمی یقینی بنائے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain