تازہ تر ین

کیویز نے بنگال ٹائیگرز کو 77رنز سے پچھاڑ دیا

کرائسٹ چرچ (آئی این پی) نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو پہلے ون ڈے میں77رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 1.0کی برتری حاصل کرلی۔نیوزی لینڈ کی جانب سے 342رنز ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی ٹیم 44.5اوورز میں 264رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی،بنگلہ دیش کی جانب سے شکیب الحسن 59، مصدق حسین 50 ، مشفیق الرحیم 42 اور تمیم اقبال38رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے ، نیوزی لینڈ کی جانب سے جیمز نیشم اور فرگوسن نے تین تین ،ٹم ساﺅتھی اور سینٹنر نے 1وکٹ حاصل کی۔نیوزی لینڈ کے ٹام لیتھم کو میچ میں 137رنز بنانے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا،دونوں ٹیموں کے مابین دوسرا ون ڈے 29دسمبر کو نیسلن میں کھیلا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق پیر کو نیوز ی لینڈ اور بنگلہ دیش کے مابین پہلے ون ڈے میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 341رنز سکور کیے۔جواب میں 342رنز ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی ٹیم 44.5اوورز میں 264رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی،بنگلہ دیش کی جانب سے شکیب الحسن59،مصدق حسین50،مشفیق الرحیم 42 اور تمیم اقبال38رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔،نیوزی لینڈ کی جانب سے جیمز نیشم اور فرگوسن نے تین تین ،ٹم ساﺅتھی اور سینٹنر نے 1وکٹ حاصل کی۔نیوزی لینڈ کے ٹام لیتھم کو میچ میں 137رنز بنانے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا،دونوں ٹیموں کے مابین دوسرا ون ڈے 29دسمبر کو نیسلن میں کھیلا جائے گا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain