لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے، خصوصی نامہ نگار) وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے پےنے کے صاف پانی پروگرام مےں غفلت ،نااہلی اوربے ضابطگےوں کی شکاےات پر سخت اےکشن لےتے ہوئے پنجاب صاف پانی کمپنی کے چےف اےگزےکٹو آفےسر وسےم اجمل کو معطل کردےاہے ۔پنجاب صاف پانی کمپنی کے اعلی افسر کرنل(ر)مقبول کو ملازمت سے برطرف جبکہ چےف پروکےورمنٹ آفےسر شبنم کو بھی معطل کردےاگےا ہے۔پےنے کے صاف پانی پروگرام مےں غفلت،بے ضابطگےوں اور دےگر امور کاجائزہ لےنے کےلئے اعلی اختےاراتی انکوائری کمےٹی تشکےل دے دی ہے۔ چےئرمےن وزےراعلیٰ معائنہ ٹےم انکوائری کمےٹی کے سربراہ ہوں گے جبکہ کمےٹی مےں اےڈووکےٹ جنرل پنجاب ،سےنئرافسر احد چےمہ اوردےگراعلی حکام شامل ہوں گے۔ کمےٹی آئندہ چند روز مےں اس ضمن مےں تحقےقات کر کے اپنی حتمی رپورٹ وزےراعلیٰ کو پےش کرے گی۔وزےراعلیٰ پنجاب شہبازشرےف کی ہداےت پرپےنے کے صاف پانی پروگرام مےں مالی بے ضابطگےوں کی تحقےقات کا معاملہ اےنٹی کرپشن کے حوالے کردےاگےا ہے،جس نے اس ضمن مےں تحقےقات شروع کردی ہےں ۔انہوںنے کہا کہ صوبے کے عوام کے خون پسےنے کی کمائی کونااہلی ،کوتاہی اوربے ضابطگےوں کی بھےنٹ چڑھاےا گےا ہے ،جس بے دردی سے وسائل ضائع کےے گئے ہےں وہ ناقابل معافی ہے۔وزےراعلیٰ شہبازشرےف نے کہاکہ پےنے کے صاف پانی پروگرام کے امور مےں مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کےاگےاہے اوراس ضمن مےںذمہ داروں نے حکومت پنجاب اورصوبے کے عوام کا قےمتی وقت ضائع کےاہے ۔ انہوںنے کہا کہ جن افسروںنے غفلت،نااہلی اوربے ضابطگےوں کا مظاہرہ کےا ہے انہےں عہدوں پر رہنے کا حق نہےں۔انہوںنے کہاکہ مےں اللہ تعالیٰ کے ساتھ صوبے کے عوام کو بھی جوابدہ ہوں،جن افسروں کی وجہ سے مفاد عامہ کا ےہ بڑا منصوبہ تاخےر کا شکار ہوا ہے انہےں حساب دےنا ہو گا۔ےہ نہےں ہوسکتا کہ عام آدمی کو پےنے کے صاف پانی کی فراہمی کے منصوبے مےں اس طرح کی مجرمانہ غفلت کی جائے اور ذمہ دارافسراپنے عہدوں پر بےٹھے رہےں۔ وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف کی زےر صدارت آج ےہاں اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا،جس مےں عوام کو پارکنگ کی سہولتےں فراہم کرنے کےلئے لاہور پارکنگ کمپنی کی کارکردگی کا جائزہ لےاگےا۔وزےراعلیٰ شہبازشرےف نے لاہور پارکنگ کمپنی کی کارکردگی پرعدم اطمےنا ن کا اظہار کےااورکہا کہ لاہور پارکنگ کمپنی شہرےوں کو پارکنگ کی سہولتےں فراہم کرنے مےں ناکام رہی ہے اور3برس کے دوران کمپنی کی کارکردگی کسی صورت بھی تسلی بخش نہےں ۔انہوںنے کہا کہ شہرےوں کو سہولتےں فراہم کرنے مےں تاخےر کسی صورت برداشت نہےں ۔وزےراعلیٰ نے پارکنگ پلازوں کی تعمےر اورمکےنکل روٹری پارکنگ نظام متعارف کرنے مےں تاخےر پر شدےد برہمی کا اظہارکرتے ہوئے متعلقہ حکام کی سخت سرزنش کی اورکہا کہ عوام کو سہولت نہ ملے اور پارکنگ کمپنی کے حکام زبانی جمع خرچ کرتے رہےں ،ےہ سلسلہ نہےں چلے گااورفےصلوں پر عملدر آمد نہ کرنا افسوسناک ہے ۔ وزےراعلیٰ نے کہا کہ پارکنگ اور ٹرےفک نظام آپس مےں جڑے ہوئے ہےں ۔پارکنگ کا نظام بہتر ہوگا تو ٹرےفک کی روانی مےں بہتری آئے گی۔عوام کو سہولتےں فراہم نہ کرنافرائض کی انجام دہی مےں کوتاہی ہے ۔مےٹرپارکنگ کے سسٹم کو آگے نہ بڑھانا بھی اےک افسوسناک بات ہے ۔انہوںنے کہا کہ مےں بوسےدہ نظام کو بدلنے کےخلاف جنگ کررہا ہوںاوراس نظام کو بدلنے کےلئے آخری حد تک جاو¿ں گا۔ وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف کی زےر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا،جس مےںگرےٹر اقبال پارک کے مختلف امور کا جائزہ لےاگےا۔اجلاس مےں گرےٹر اقبال پارک کے امور چلانے کےلئے خود مختار اتھارٹی بنانے کا فےصلہ کےا گےا،اتھارٹی پارک کے تمام امور کی ذمہ دارہوگی۔اجلاس مےں شاہی قلعہ ،بادشاہی مسجد اورحضوری باغ کو بھی اتھارٹی کے ماتحت کرنے کی تجاوےز کا جائزہ لےاگےااوروزےراعلیٰ نے اس ضمن مےں ہداےت کی کہ اس سلسلے مےں جلد حتمی تجاوےز پےش کی جائےں۔وزےراعلیٰ شہبازشرےف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گرےٹر اقبال پارک پاکستان کا سب سے بڑا تارےخی اورتفرےحی پارک ہے اس لئے ےہاں آنے والے لوگوں کو زےادہ سے زےادہ سہولتوں کی فراہمی ہر صورت ےقےنی بنائی جائے ۔وزےراعلیٰ نے ہداےت کی کہ شاہی قلعہ کو رات کو لائٹس کے ساتھ جگمگانے کےلئے بھی فوری اقدامات کےے جائےںاورگرےٹر اقبال پارک کی فول پروف سکےورٹی ہر صورت ےقےنی بنائی جائے ۔انہوںنے کہاکہ سکےورٹی کےلئے 24گھنٹے سی سی ٹی وی کےمروں سے نگرانی کی جائے ۔سکےورٹی سسٹم کا آڈٹ کر کے رپورٹ پےش کی جائے اورپارک کی صفائی کا معےار ہر قےمت پر برقراررکھا جائے ۔انہوں نے کہا کہ پارک مےں آنے والوں کو بھی صفائی کی اہمےت سے آگاہ کےا جائے۔ اجلاس مےںگرےٹر اقبال پارک مےں ہر سال شاندار مےلہ کرانے کافےصلہ کےاگےا۔انہوں نے کہا کہ ہارٹیکلچر سکول کاقےام جلد عمل مےں لانے کےلئے اقدامات کےے جائےں ۔وزےراعلیٰ نے کہا کہ گرےٹر اقبال پارک کے عظےم منصوبے نے لاہور کی خوبصورتی مےں اضافہ کےاہے اوراس پارک مےںعالمی معےار کے بہترےن تفرےحی اورسےاحتی سہولتےں مہےا کی گئی ہےں ۔وزےراعلیٰ نے مزےد ہداےات دےتے ہوئے کہا کہ پارک مےں آنے والوں کے لئے پارکنگ کی بہترےن سہولتےں ےقےنی بنائی جائےں اورگرےٹر اقبال پارک کو خوب سے خوب تر بنانے کےلئے انفرادےت کےساتھ اقدامات کےے جائےںاورپارک مےں فوڈ کورٹس کو آو¿ٹ سورس کےا جائے ۔ڈی جی پی اےچ اے نے گرےٹر اقبال پارک کے امور کے بارے مےں برےفنگ دی۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے قائد جمعےت علماءپاکستان و صدرملی ےکجہتی کونسل پاکستان ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخےر زبےر کی ہمشےرہ کے انتقال پرگہرے دکھ اور افسوس کااظہارکےا ہے۔وزےراعلیٰ نے اپنے تعزےتی پےغام مےں سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزےت کااظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی روح کو جوار رحمت مےں جگہ دے اورلواحقےن کو صبر جمےل عطافرمائے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے سعودی شہزادہ بدربن سلمان بن سعود کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہارکےا ہے۔وزےراعلیٰ نے اپنے تعزےتی پےغام مےںسعودی عرب کے شاہی خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزےت کااظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت مےں جگہ دے اور لواحقےن کو صبر جمےل عطافرمائے۔