لا ہور (نامہ نگار) سمن آبا د کے علاقہ میں6ما ہ قبل اغواءہونے والے 11سالہ بچے کی لاش کا ڈھانچہ پولیس نے فےصل آباد سے برآمد کر لےا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان نے 30لاکھ روپے تاوان بھی مقتول کے ورثا سے لےا تھا۔ دوسری جانب پولیس نے مرکزی ملزم سمےت 4افراد کو حراست میں لےا ہے۔ بتاےا گےا ہے کہ سمن آباد کا رہائشی عمےر جسے جولائی کے مہےنے میں نامعلوم افراد نے تاوان کی خاطر اغواءکر لےا اور اغواءکے دو ماہ بعد اسکے ورثا سے 30لاکھ روپے تاوان بھی لے لےا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عمےر کو اسکے ہمسائے ستار نامی شخص نے اغواءکےا تھا پولیس نے موبائل فون کی لوکےشن سے ملزمان کا سراغ لگاےا اور مرکزی ملزم ستار سمےت4افراد کو حراست میں لےا تو ملزمان نے عمےر کے اغواءکا اعتراف کر لےا۔ پولیس نے رواےتی تفتےش کی تو ملزمان نے عمےر کے قتل کا انکشاف بھی کردےا۔ گزشتہ روز پولیس نے ملزمان کی نشاندہی پر عمےر کی لاش کا ڈھانچہ فےصل آباد سے برآمد کر لےا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ ملزم ستار نے عمےر کو اغواءکےا اور شناخت ہونے پر اسے اغواءکرنے کے اےک ماہ بعد ہی قتل کردےا گےا تھا۔