تازہ تر ین

میلبرن ٹیسٹ میں پاکستان کو ایک بار پھر منہ کی کھانا پڑ گئی

میلبرن(ویب ڈیسک ) تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دے کر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے پانچویں روز پاکستان کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں 163 رنز پر ڈھیر ہو گئی اور اس طرح گرین کیپس کو اننگز اور 18 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز اظہر علی اور سمیع اسلم نے کیا لیکن سمیع اسلم ایک بار پھر بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہے اور صرف 2 رنز بنا کر ہیزل ووڈ کی گیند پر بولڈ ہو گئے جب کہ بابر اعظم بھی صرف 3 رنز پر مچل اسٹارک کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ یونس خان 24 رنز بنا کر ناتھن لیون کی گیند پر شارٹ مڈ وکٹ پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق بھی دوسری ہی گیند پر ناتھن لیون کا شکار بن گئے جب کہ اسد شفیق بھی 16 رنز پر لیون ہی کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔پہلی اننگز میں ڈبل سنچری کرنے والے اظہر علی نے دوسری اننگز میں بھی ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 43 رنز بنائے لیکن  جوش ہیزل ووڈ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ محمد عامر 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ سرفراز احمد 43 اور وہاب ریاض اپنا کھاتا کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے۔ یاسر شاہ بھی صفر پر آؤٹ ہوئے۔ آسٹریلیا کی جانب سے دوسری اننگز میں مچل اسٹارک نے 4، ناتھن لیون نے 3، ہیزل ووڈ نے 2 اور جیکسن برڈ نے ایک وکٹ حاصل کی۔پاکستان نے پہلی اننگز میں اظہر علی کے ناقابل شکست 205 رنز کی بدولت 443 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز میں ڈیوڈ وارنر اور اسٹیون اسمتھ کی شاندار سنچریوں کی بدولت 624 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئر کر کے پاکستان پر 181 رنز کی برتری حاصل کی


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain