تازہ تر ین

کوہلی اور انوشکا کا میچ فکس ….

ممبئی((خصوصی رپورٹ)بالی وڈ اسٹار امیتابھ بچن ، ان کی اداکارہ بیگم جیا بچن اور بھارتی بزنس مین انیل امبانی جمعرات کی سہہ پہر دھیرا دون ایئر پورٹ پہنچے، ایئر پورٹ سے وہ رشی کیش کے قریب واقع ریزورٹ روانہ ہوگئے جہاں بھارتی اسٹار کھلاڑی ویرات کوہلی اور ان کی دوست اداکارہ انوشکا شرما 24 دسمبر سے مقیم ہیں۔ان کی آمد سے ان خبروں کو مزید تقویت ملی ہے کہ ویرات کوہلی اور انوشکا شرما نئے سال کے موقع پر منگنی کررہے ہیں۔ویرات کوہلی اور انوشکا شرما متعدد مواقع پر ساتھ دیکھے گئے ہیں مگر انہوں نے کبھی شادی کے حوالے سے کچھ نہیں کہا تاہم ان کے مداحوں کو اس لمحے کا بے چینی سے انتظار ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain