تازہ تر ین

ضیاءشاہد کی تدفین ہر آنکھ اشکبار،نماز جنازہ میں مذہبی ،سیاسی شخصیات، صحافی برادری کی شرکت

لاہور (خبریں، چینل۵ ویب ڈیسک) چیف ایگزیکٹو خبریں گروپ ضیاءشاہد کی نماز جنازہ گزشتہ روز ماڈل ٹاﺅن این بلاک کرکٹ گراﺅنڈ میں ادا کی گئی۔ ملک میں جدید صحافت روشناس کرانے والے، معروف تجزیہ نگار ضیاءشاہد کو سوگواروں کی بڑی تعداد کی موجودگی میں ماڈل ٹاﺅن اسلامک ٹرسٹ قبرستان میں سپردخاک کیاگیا۔ مرحوم کی نماز جنازہ معروف عالم دین علامہ راغب نعیمی نے پڑھائی۔ نماز جنازہ میںسیاسی ، مذہبی اور سماجی شخصیات اور صحافی برادری نے شرکت کی۔ جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق ، سیکرٹری جنرل امیر العظیم ، سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف، رکن پنجاب اسمبلی عرفان دولتانہ، معروف صحافی و دانشور مجیب الرحمن شامی ۔ چیف ایڈیٹر روز نامہ اوصاف مہتاب خان عباسی، ڈائریکٹر ڈیلی ٹائمز کاظم خان ، ایڈیٹر ایکسپریس گروپ ایاز خان ، ایڈیٹر دنیا گروپ سلمان غنی، جماعت اسلامی کے رہنما ڈاکٹر فراد احمد پراچہ، ایڈیٹر روزنامہ جرا¿ت عرفان اطہر قاضی، چیف ایڈیٹر بھلیکھا مدثر اقبال بٹ، ایڈیٹر نئی بات عطا الرحمن، معروف اداکار سہیل احمد ، مسلم لیگ ن پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عمران خان گورایہ، اعظیم نذیر ، ایثار رانا ، امجد اقبال ، پی ایف یو جے کے صدر رانا محمد عظیم ، جنرل سیکرٹری پی یو جے اشرف مجید ، خاکسارتحریک کے طاہر اقبال سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر خبریں و چینل۵ امتنان شاہد سے وزیراعلیٰ پنجاب کی مشیر اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، ن لیگ کی مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی تہمینہ دولتانہ، ڈاکٹر عائشہ ضیغم ، مسز ثریا خانم اور ملک کے ممتاز صحافیوں کی بڑی تعداد نے تعزیت کی اور گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔ رہنماﺅں نے مرحوم کو ان کی صحافتی خدمات پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ضیاءشاہد پاکستان کی صحافت کا ایک عظیم ستون تھے شعبہ صحافت میں ان کا خلاءدیر تک پر نہیں کیا جاسکے گا۔ بانی خبریں گروپ ضیاءشاہد طویل عرصے سے گردوں کے عارضے میں مبتلا اور دوہفتوں سے ہسپتال میں زیرعلاج تھے جہاں پیر کے روز مالک حقیقی سے جاملے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain