کراچی (خصوصی رپورٹ)بھارت کے نئے آرمی چیف جنرل بپن راوت نے کہا ہے کہ بھارتی فوج پاکستان اور چین کے خلاف دونوںمحاذوں پر بیک وقت جنگ کے لئے تیار ہے لیکن انہوں نے بیجنگ کے ساتھ محاذ آرائی نہیں بلکہ تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔ بھارتی آرمی چیف کے یہ ریمارکس بیجنگ کی طرف سے بھارت کے 5000 کلومیٹر فاصلے تک مار کرنے والے اگنی 5 میزائل کے تجربے پر اعتراض کے بعد سامنے آئے،بھارتی دعوی ہے کہ اس میزائل کی رینج پورے چین تک ہے۔جنرل بپن کا کہنا تھا کہ فوج کا مقصد سرحدوں پر امن و سکون کو برقرار رکھنا ہے لیکن اگر ضرورت پڑی تو وہ طاقت کا مظاہرہ کرنے سے بھی نہیں ہچکچائے گی۔