وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کےمطابق حل ہونا چاہیے۔
تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کررہا ہے ، وزارت خارجہ نےمسئلہ کشمیرعالمی سطح پربھرپوراندازمیں اجاگرکیا۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عالمی اداروں کو کشمیرمیں بھارتی جارحیت کانوٹس لیناچاہیے ، سلامتی کونسل میں کئی بارمسئلہ کشمیرزیربحث آیا ، حکومت کشمیریوں کی اخلاقی ،سفارتی حمایت جاری رکھےگی۔