Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • این سی سی آئی اے کا گلبرگ میں 3 جعلی کال سنٹرز پر چھاپہ’ 59 ملزم گرفتار
    • گوجرانوالہ:دولہا دلہن کی گاڑی پر فائرنگ، دلہن جاں بحق، ملزمان فرار ، مقدمہ درج
    • راولپنڈی:بینظیر بھٹو ہسپتال میں دو بچے دوران زچگی جاں بحق
    • گلبرگ میں 3جعلی کال سنٹرز پر چھاپے، 59 ملزمان گرفتار
    • ایک لاکھ الیکٹرک بائیکس کی فراہمی کیلئے کمپنیوں سے درخواستیں طلب، 80 ہزار روپے سبسڈی کی تجویز
    • لاڑکانہ:مہنگائی کے ہاتھوں تنگ مسافر خطرناک طریقے سے گاڑیوں کی چھت پر سوار ہیں۔
    • مذاکرات کامیاب رہے’گیس سستی فروخت نہیں کرسکتے:ایسوسی ایشن
    • سیکرٹری داخلہ ،جیل سپرنٹنڈنٹ کوٹ لکھپت کی آج ذاتی حیثیت میں ہائیکورٹ طلبی
    • سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے  صدارتی امیدوار سردار امان اللہ خان  کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد
    • نیا سمارٹ فون متعارف، فزیکل سوئچ سے کیمرہ اور مائیکروفون بند کرنیکی سہولت
    • پاکستانی سفارتخانے کی باکو انٹرنیشنل بک فیئر میں شرکت، ادبی ورثے کی نمائش
    • سانگھڑ’ بس اور کار کا تصادم، بچے اور 2 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق، 3 زخمی
    • صادق آباد پولیس کی کارروائی، 15 سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار
    • جرمنی میں پہاڑی پر واقع ہٹلر کے زیر استعمال تاریخی خفیہ عمارت عقاب کا گھونسلا نذر آتش
    • ایل پی جی گیس کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف لاہور عوامی رکشہ یونین کے رکشہ ڈرائیورز ٹھوکر مین روڈ پر احتجاج کررہے ہیں ۔
    • ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستانی ڈیری سیکٹر میں اہم پیشرفت
    • راولپنڈی :ڈھوک رتہ میں نئی گیس پائپ لائن کی تنصیب کے بعد لائنوں سے گیس کی بجائے پانی نکل رہا ہے ۔
    • پنجاب میں پانی، صفائی ‘حفظان صحت سے متعلق بڑی آگاہی مہم شروع کرنیکا فیصلہ
    • تھانہ مورگاہ پولیس کی کارروائی، مورگاہ کے علاقہ میں کمسن بچی کے علاج معالجہ کے دوران وفات کا معاملہ
    • ڈکیتی کی واردات کا ڈراپ سین،پمپ منیجر،ملازم اور ساتھی ملوث نکلے، تینوں ملزمان گرفتار،نقدی 18 لاکھ روپے برآمد
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    عمران کی وجہ شہرت امانت و صداقت

    By Daily Khabrainنومبر 8, 2021
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسرار ایوب
    عیسائیوں کا مذہبی عقیدہ یہ تھا کہ سورج زمین کے گرد گھومتا ہے جبکہ دوبین بنانے والے سائنسدان گلیلیو کا نظریہ یہ تھاکہ زمین سورج کے گرد گھومتی ہے۔اس ”جرم“ کی سزا یہ ملی کہ انہیں عدالت کے روبرو اپنے نظریے سے سبکدوش ہونے کا حکم دیا گیا۔کہتے ہیں کہ عظیم اطالوی سائنسدان نے یہ تو کہہ دیا کہ میں اقرار کرتا ہوں کہ زمین سورج کے گرد نہیں گھومتی لیکن اسکے ساتھ ہی زمین کی طرف دیکھا اور نرمی سے سرگوشی کی کہ”یہ تو اب بھی گھوم رہی ہے“۔
    گلیلیو کا واقعہ کالم کے آغاز میں کیوں لکھا اِس کا اندازہ آپ کو کالم کے اختتام پرخودبخودہو جائے گا، فی الوقت یہ جان لیجئے کہ ہم ایسے تجزیہ کاروں سے اکثر لوگ ناراض ہی رہتے ہیں، ہرحکومت سمجھتی ہے کہ ہم اپوزیشن کے سپورٹر ہیں جبکہ ہر اپوزیشن کے خیال میں ہمارا تعلق حکومتی کیمپ سے ہوتا ہے۔پاکستان تحریکِ انصاف ہی کی مثال لے لیں، اس جماعت کی حمایت میں پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی حکومتوں کے دوران اتنے کالم لکھے کہ انہیں جمع کرنے بیٹھا تو پوری دو کتابیں بن گئیں، ایک تو مرتب بھی کر چکا ہوں جس کانام ”نئے پاکستان کا افسانہ“ رکھ دیا ہے۔ اس کتاب کا دیباچہ ایک ویڈیو کی شکل میں سوشل میڈیا پر جاری کیا تو تحریکِ انصاف کے دوست بھی ناراض ہو گئے اور بڑا سخت احتجاج کیا۔ کہنے لگے کہ آپ نے بھی مایوسی پھیلانی شروع کر دی ہے؟اور پھر اپنے موقف کی تائید میں اس قسم کے مشہور و معروف دلائل دینے شروع کر دیے کہ 70برس کا گند تین برس میں کیسے صاف کیا جا سکتا ہے؟جب تمام کا تمام معاشرہ کرپٹ ہو تو اکیلا حکمران کیا کر سکتا ہے؟مہنگائی صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ ساری دنیا میں ہو رہی ہے، عمران خان ساری دنیا کی معیشت کو کیسے ٹھیک کرے؟ وغیرہ وغیرہ۔
    تو میں نے سوچا کہ کتاب چھپنے کے بعد کہیں کوئی پیشی ہی نہ بھگتنی پڑ جائے تو بہتر یہی ہے کہ اس سے پہلے ہی مایوسی پھیلانے والے تجزیوں اور کالموں سے دستبردار ہو جاؤں اور کسی لگی لپٹی کے بغیر اس بات کا اعلان سرِعام کر دوں کہ تحریکِ انصاف کی حکومت کے پہلے تین سال مثالی رہے۔ مہنگائی اول تو ہوئی ہی نہیں اوراگر تھوڑی بہت ہوئی بھی ہے تو اس کی وجہ وہ لوٹی ہوئی دولت ہے جو میاں صاحب اور زرداری صاحب نے تاحال واپس نہیں کی، اس میں خان صاحب کا کیا قصور؟ڈالر کی قیمت اوپن مارکیٹ میں 175روپئے نہیں ہوئی بلکہ اب بھی اتنی ہی ہے جتنی پرویز مشرف کے دورِ حکومت میں تھی جب جنرل صاحب نے وزارتِ عظمی کا قلمدان پلیٹ میں رکھ کر عمران خان کو پیش کیا تھا جسے لینے سے خان صاحب نے انکار کر دیا تھا۔پٹرول کی قیمت میں ہوش ربا اضافے کی خبریں بھی سراسر بے بنیاد ہیں جو ”ریاستِ مدینہ“کو کمزور کرنے کے لئے اسلام دشمن طاقتوں کی جانب سے ایک بین الاقوامی سازش کے تحت پھیلائی جا رہی ہیں۔
    ”ریاست مدینہ“سے یاد آیا کہ جو چیز عمران خان کی وجہ ء شہرت بنی وہ ”یو ٹرن“نہیں بلکہ ”صداقت اور امانت“ سے انکی گہری وابستگی ہے۔ کپتان کو ”کسی“ نے بتایا ہی نہیں کہ قرآنِ کریم حکمرانوں کو واضح طور پر کیا احکام دیتا ہے ورنہ وہ دوسروں کو”صراطِ مستقیم“پر چلنے کی تلقین کرنے سے پہلے کیا خود اس کی پیروی نہ کرتے؟ جاوید احمد غامدی نے اپنے ایک پروگرام میں کہا تو سہی کہ قرآنِ کریم حکمرانوں کو بالخصوص چار احکام دیتا ہے، پہلایہ کہ وہ حکومتی فیصلے باہمی مشاورت سے کریں، دوسرا یہ کہ قانون کی حتمی بالادستی قائم کریں، تیسرا یہ کہ میرٹ کی پاسداری کریں، اور چوتھا یہ کہ اپنے آپ کو احتساب کے لئے پیش کریں، لیکن اگر ”کوئی“کپتان تک یہ قرآنی احکام پہنچنے ہی نہ دے تو وہ کیا کریں؟
    یہ بات بھی بالکل درست ہے کہ 70برس کا گند تین برس میں صاف نہیں کیا جا سکتا بلکہ 70برس میں ہی کیا جا سکتا ہے وہ بھی اس صورت میں کہ اس دوران کسی دوسرے کی نہیں بلکہ اپنی حکومت رہے۔ امن و امان کی صورتحال بھی انتہائی تسلی بخش ہے، یہ جو کالعدم جماعتوں کی حالیہ کاروائی ہے یا اس سے ملتے جلتے دیگر واقعات ہیں تو کون نہیں جانتا کہ یہ سب حکومت کی اجازت کے بغیر ہو رہا ہے ورنہ حکومت تو ہمیشہ سے کہتی آئی ہے کہ ملک کے امن و امان سے کھیلنے کی اجازت کسی کو نہیں دی جاسکتی؟
    اب آئیے ان دھواں دار تقریروں کی طرف جو عمران خان اقتدار میں آنے سے پہلے پورے 22برس کرتے رہے جن میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملک میں اگر یہ سب کچھ ہورہا ہو جو آجکل ہورہا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ حکومت کرپٹ ہے تو یہ سب کچھ تو ان سے ان کے دوست کہوایا کرتے تھے ورنہ پاکستان میں ریاست مدینہ قائم کرنے والا انسان جھوٹ کیسے بول سکتا ہے جبکہ وہ ورلڈ کپ بھی جتوا چکا ہو؟
    پی ٹی آئی کی مثالی کارکردگی پر اور بھی بہت کچھ لکھا جا سکتا ہے لیکن بات کو مزید طول دیے بغیر میں پورے ہوش و حواس کے ساتھ یہ اقرار کرتا ہوں کہ پاکستان کوایسا کوئی مسئلہ درپیش نہیں جس سے مایوسی پھیلنے کا کوئی جواز پیدا ہوتا ہو،مجھے یہ کہنے میں بھی کوئی باک نہیں کہ پاکستان جو ایک بہت بڑی فوجی طاقت ہے،معاشی سپر پاور بھی بننے والا ہے لیکن کیا کروں کہ اس اقبالِ جرم کے بعد زمین کی طرف دیکھ کر نرمی سے یہ سرگوشی کیے بغیر بھی نہیں رہ سکتا کہ ”زمین تو اب بھی گھوم رہی ہے“۔
    (کالم نگار ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنسلٹنٹ
    اور کئی کتابوں کے مصنف ہیں)
    ٭……٭……٭

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      ہاکی کھلاڑیوں کو یومیہ 110ڈالر دیے جا رہے ہیں: صدر پی ایچ ایف

      کیا یہ واقعی عوام دوست بجٹ ہے یا صرف اعداد و شمار کا کھیل؟

      فیفا ورلڈ کپ، 48 ٹیمیں ایک خواب

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.