کراچی: (ویب ڈیسک) اداکارہ و ماڈل علیزے شاہ کا کہنا ہے کہ اسموکنگ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد انہیں آئٹم نمبر کی پیشکش ہوئی۔
چند روز قبل علیزے شاہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں وہ گاڑی میں بیٹھ کر سگریٹ نوشی کرتی ہوئی نظر آرہی تھیں۔ یہ ویڈیو علیزے شاہ کے علم میں لائے بغیر بنائی گئی تھی اور ان کی اجازت کے بغیر کسی نامعلوم شخص نے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی تھی۔
علیزے شاہ نے سوشل میڈیا پر بتایا ہے کہ اس ویڈیو کی وجہ سے ان کی ساکھ بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ علیزے نے حال ہی میں انسٹا اسٹوری پر بتایا کہ ’’میری اسموکنگ کی ویڈیو لیک ہونے کے فوراً بعد مجھے آئٹم سونگ کی پیشکش ہوئی۔ سگریٹ کے ساتھ ایک ویڈیو وائرل ہونے پر سمجھا گیا کہ میں آئٹم گرل بننے کے لیے تیار ہوں‘‘۔
واضح رہے کہ علیزے شاہ کی اسموکنگ ویڈیو وائرل ہونے پر ایف آئی اے سائبر کرائم کے صدر عمران ریاض نے کسی کی اجازت کے بغیر اس کی ویڈیو بنانے اور اسے سوشل میڈیا سمیت مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل کرنے کی صورت میں ہونے والے نتائج سے آگاہ کیا تھا۔