اٹلی : (ویب ڈیسک) آئی ایم ایف نے اعلامیہ جاری کیا ہے کہ پاکستان کو ایک ارب ڈالر فوری جاری ہوں گے، جبکہ مزید ایک ارب کے اجرا سے قرض پروگرام کی جاری رقم 3 ارب ڈالرہوگی۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے کورونا سےمتاثرمعیشت کوسنبھالا ہے، پاکستان کا کرنٹ اکائونٹ خسارہ بڑھا جس کےباعث ڈالرمہنگا ہوا ہے۔
آئی ایم ایف اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان نے معاشی اصلاحات کیلئے بروقت اقدامات کیے۔ اسٹیٹ بینک کی خودمختاری مالیاتی استحکام لائےگی۔ پاکستان میں معاشی ترقی روزگارکےفروغ کا ذریعہ بنےگی۔ پاکستان میں سرکاری اداروں کے نقصانات کم کرنا بڑاچیلنج ہے اور توانائی کےگردشی قرض پرقابوپانا بھی ایک چیلنج ہے۔
اعلامیے کے مطابق پاکستان میں رواں مالی سال معاشی ترقی کی شرح 4 فیصد ہوسکتی ہے۔ پاکستان میں مہنگائی بڑھنےکی شرح 10.2 فیصد ہے۔رواں سال مالیاتی خسارہ معیشت کا 6.9 فیصد ہوسکتا ہے۔ پاکستان کی معیشت کے لحاظ سے قرضوں کا بوجھ 86.7 فیصد ہے۔