تازہ تر ین

ترامیم کے بغیر لوکل باڈیز بل پنجاب اسمبلی سے پاس ہوا تو احتجاج کرینگے، ن لیگ

لاہور: (ویب ڈیسک) ن لیگی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ترامیم کے بغیر لوکل باڈیز بل پنجاب اسمبلی سے پاس کرایا گیا تو احتجاج کریں گے۔
پریس کانفرنس میں مسلم لیگ ن کے جنوبی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سردار اویس لغاری نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت پارلیمنٹ پر شب خون مارنے کی کوشش کر رہی ہے، لاکھوں ووٹ لے کر آنے والے سے زیادہ اختیارات وزیر اعلیٰ، وزرا اور سیکرٹری کو ملنے ہیں تو ایسے الیکشن کا کیا فائدہ؟
انہوں نے کہا کہ عثمان بزدار حکومت نے ملک کو بے پناہ نقصان پہنچایا۔
ماڈل ٹاؤن میں عطا اللہ تارڑ، اویس لغاری، عظمیٰ بخاری اور سمیع اللہ چوہدری نے اسٹینڈنگ کمیٹی برائے لوکل باڈیز کے ممبران کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔
عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم خود لوکل باڈیز بل پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہے ہیں، یہ بل پاس کیا گیا تو 58 ہزار سابق نمائندوں کے ہمراہ احتجاج کریں گے۔
سردار اویس لغاری کا کہنا تھا کہ تحفظات کے باوجود اسٹینڈنگ کمیٹی کا حصہ بنے ہیں لیکن حکومت بات نہیں سن رہی۔ لوکل باڈیز میں زیادہ اختیارات بیوروکریسی کو دینے ہیں تو ایسے الیکشن کا کیا فائدہ۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ لوکل باڈیز الیکشن پر شب خون نہیں مارنے دیں گے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain