تازہ تر ین

صدر مملکت عارف علوی نے مظفرآباد میں یادگار شہدا کا افتتاح کر دیا

مظفر آباد: (ویب ڈیسک) صدر مملکت عارف علوی نے مظفرآباد میں یادگار شہدا کا افتتاح کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ آج کشمیریوں پر ہونیوالے مظالم سے دنیا کو آگاہ کر رہے ہیں، ظلم کا ایک ایک واقعہ ہمیشہ یاد رکھیں گے، بھارت جل جائے گا ختم ہوجائے گا۔
صدر مملکت عارف عارف علوی نے مظفرآباد میں یادگار شہدا کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دن کو ہم یوم استحصال کشمیر کے طور پر مناتے ہیں، مسلمانوں نے بھارت کے ساتھ رہنے کی کوشش کی، 2 قومی نظریہ آیا اور کہا گیا کہ دونوں قومیں ایک ساتھ نہیں رہ سکتیں، بھارت نے ہمیشہ دو قومی نظریے کو چیلنج کیا، بھارت کے حالات دو قومی نظریے پر مہر ثبت کرتے ہیں، کشمیریوں کی آزادی کی جدوجہد قربانیوں سے بھری پڑی ہے، خواتین کی بے حرمتی کو بھارت نے ریاستی آلے کے طور پر استعمال کیا۔
عارف علوی کا کہنا تھا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے اکابرین کو دھوکے میں رکھا، کشمیر میں پیلٹ گنز استعمال کی جا رہی ہیں، بھارت نے کشمیر میں طاقت کا استعمال کیا، لوگوں کو نابینا کیا، آج بھارت میں نفرت کی آگ ہے وہ خود اس میں جل جائے گا، بھارت ہر روز اس نظریے کو سچ ثابت کر رہا ہے، جن مسلمانوں پر بھارت میں ظلم ہو رہا ہے ہمیں ان کی فکر ہے، پاک فوج نے بتا دیا آنکھ دکھاؤ گے تو آنکھ نکال دیں گے، دنیا نے حملے سے متعلق بھارتی دعوؤں کو مسترد کر دیا، اقوام متحدہ میں بھارت ہی سیز فائر کیلئے گیا تھا، بھارت پاکستان کا بال بھی بیکا نہیں کرسکتا، دنیا کی کوئی طاقت کشمیر کی آزادی کو روک نہیں سکتی، پاکستان کی تاریخ کشمیر کی آزادی تک نامکمل ہے، بھارت کشمیر کی جغرافیائی حیثیت بدل کر جھوٹی حکومت لانا چاہتا ہے، پاکستان نے کامیابی کے ساتھ دہشتگردی کا مقابلہ کیا۔
قبل ازیں صدر آزاد کشمیر بیرسٹرسلطان محمود نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں 74 سال سے ظلم و بربریت جاری ہے، 42 لاکھ ہندوؤں کو جعلی ڈومیسائل پر مقبوضہ کشمیر میں آباد کیا جا رہا ہے، 5 اگست 2019 کو کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر کےغیر آئینی اقدام کیا گیا، بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کی کوشش کی، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت عروج پر ہے، مقبوضہ کشمیر کی آزادی تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی، پاکستان میں کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کی آواز گونج رہی ہے، مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے میں سمندر پار پاکستانیوں کا بہترین کردار ہے۔
وزیراعظم آزاد کشمیر عبدالقیوم نیازی نے کہا کہ کشمیر کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے، زندہ قومیں شہدا کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھتی ہیں، آزادی کے مطالبے کی قیمت کشمیریوں نے جانیں دے کر ادا کی، کشمیر کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے، زندہ قومیں شہدا کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھتی ہیں، آزادی کے مطالبے کی قیمت کشمیریوں نے جانیں دے کر ادا کی، سید علی گیلانی نے کہا “ہم پاکستانی ہیں پاکستان ہمارا ہے”، سید علی گیلانی کے نعرے نے کشمیریوں کو نیا جذبہ دیا، ایل او سی پر بسنے والا ہر کشمیری غازی ہے، ایل او سی پر کوئی گھر ایسا نہیں جو گولیوں سے چھلنی نہ ہو۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain