اسلام آباد: (ویب ڈیسک) رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تجارت کے حجم میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش کو برآمدات میں 45 فیصد جبکہ درآمدات میں 38 فیصد نمو ہوئی۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق بنگلہ دیش کو پاکستانی برآمدات کا حجم 399 اعشاریہ 4 ملین ڈٓالر ریکارڈ کیا گیا جب کہ اسی مدت میں بنگلہ دیش سے درآمدات کا حجم 50 اعشاریہ 66 ملین ڈٓالر ریکارڈ کیا گیا۔