Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ایلون مسک دنیا کے پہلے ٹریلینئر کا اعزاز کھو بیٹھے
    • ورلڈ کپ 2026: ایک ہی خاندان کے دو بھائی مختلف ممالک کی جانب سے مدمقابل
    • خطے میں حالات بہتر، کویت میں امریکی سفارتخانے کی قونصلر اور سفارتی خدمات بحال
    • گھانا کے خلاف انگلینڈ کی مایوس کن کارکردگی کالے جادو‘ کے چرچے
    • سائنسی تحقیق میں سپر ماڈل بیلا حدید کے چہرے کے خدوخال 94.35 فیصد مثالی تناسب سے ہم آہنگ قرار پائے، جسکے بعد انہیں دنیا کی خوبصورت ترین خواتین میں سرفہرست قرار دیا گیا
    • قومی آل راؤنڈر شاداب خان کا لنکاشائر کے ساتھ معاہدہ
    • ریکارڈ گرمی نے فرانس میں بجلی کا بحران پیدا کر دیا
    • ایئربس کے وِنگ میں دراڑوں کے خدشات، ایمریٹس کا A380 طیاروں کا معائنہ کرنے کا فیصلہ
    • اسرائیل کے وزیرِ دفاع کا کہنا ہے کہ امریکی مطالبے کے باوجود فوج لبنان سے واپس نہیں جائے گی
    • پاور ہٹنگ ٹریننگ کے لیے قومی کھلاڑی امریکا جا سکتے ہیں۔
    • پی سی بی نے فٹنس خدشات کے باعث چار کھلاڑیوں کو ٹریننگ کیمپ میں شامل کر لیا
    • ایرانی صدر پزشکیان کو پاکستان میں کارڈیک سرجری کی اعزازی فیلوشپ سے نواز دیا گیا
    • کرسٹیانو رونالڈو 6 ورلڈ کپ میں گول کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے
    • شفا انٹرنیشنل نے ڈوئل JCI سرٹیفکیشن حاصل کر کے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا
    • "ہم آپ کو کبھی مایوس نہیں کریں گے” وزیراعظم شہباز شریف کا ایران سے بھرپور یکجہتی اور حمایت کا اظہار
    • فرانس میں ڈی آر کانگو سے لوٹنے والے ڈاکٹر میں ایبولا کی تصدیق
    • فرانس کے کوچ دیدیہ دیشا مپس والدہ کے انتقال پر وطن لوٹ گئے
    • آبنائے ہرمز سے گزرنے پر فیس عائد کرنے کے کسی ایرانی منصوبے کی حمایت نہیں کرینگے: قطری وزیرِ اعظم
    • قومی اسمبلی میں وزیراعظم اور فضل الرحمٰن کے درمیان دلچسپ مکالمہ
    • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں مزید کمی آگئی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    عالیہ بھٹ کی فلم ’’گنگو بائی کاٹھیاواڑی‘‘ نے ریلیز کے پہلے روز باکس آفس پر کمال کردیا

    By Khabrain Newsفروری 26, 2022
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ممبئی: (ویب ڈیسک)
    بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کی فلم ’’گنگو بائی کاٹھیاواڑی‘‘ نے ریلیز کے پہلے روز باکس آفس پر کمال کردیا۔
    بالی ووڈ کے معروف ڈائریکٹر سنجے لیلا بھنسالی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’’گنگو بائی کاٹھیاواڑی‘‘ نے ریلیز کے پہلے روز باکس آفس پر زبردست کمائی کی ہے۔
    فلم میں اداکارہ عالیہ بھٹ نے گنگو بائی کا مرکزی کردار ادا کیا ہے اور دلچسپ بات تو یہ ہے کہ اس فلم نے عالیہ بھٹ کی کووڈ سے قبل ریلیز ہونے والی فلم ’’راضی‘‘ کا بھی ریکارڈ توڑد یا۔
    فلم ’’گنگو بائی کاٹھیا واڑی‘‘ گزشتہ روز یعنی جمعہ کو ریلیز کی گئی تھی۔ بالی ووڈ کے معروف فلمی تجزیہ نگار ترن آدرش نے فلم کی پہلے روز کی کمائی کے بارے میں ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ فلم نے ریلیز کے پہلے روز باکس آفس پر 10 کروڑ 50 لاکھ کا بزنس کیا ہے۔
    یاد رہے کہ کووڈ 19 کی وجہ سے بھارت میں سینما بند تھے۔ تاہم اب آہستہ آہستہ وہاں زندگی معمول پر آنے لگی ہے اور تھیٹر بھی کھل رہے ہیں۔ لیکن اب بھی لوگ سینما جانے میں احتیاط سے کام لے رہے ہیں۔ لہذا فلم کی ریلیز سے قبل لوگوں کا خیال تھا کہ عالیہ بھٹ کی فلم باکس آفس پر زیادہ کمال نہیں دکھاسکے گی اور توقع کی جارہی تھی فلم ریلیز کے پہلے روز صرف 6 یا 7 کروڑ کا بزنس کرسکے گی۔ لیکن فلم نے ساڑھے دس کروڑ کا بزنس کرکے سب کو حیران کردیا۔
    بھارتی میڈیا کے مطابق فلم ’’گنگو بائی کاٹھیاواڑی‘‘ نے عالیہ بھٹ کی کووڈ 19 سے قبل ریلیز ہونے والی فلم ’’راضی‘‘ کا بھی ریکارڈ توڑ دیا ہے جس نے ریلیز کے پہلے روز 7 کروڑ 53 لاکھ روپے کمائے تھے۔
    تجزیہ نگار ترن آدرش نے کووڈ 19 کے بعد تھیٹر میں ریلیز ہونے والی مزید فلموں کی پہلے دن کی کمائی کے بارے میں ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ اکشے کمار کی فلم ’’سوریا ونشی‘‘ نے ریلیز کے پہلے روز 26 کروڑ 29 لاکھ روپے کا بزنس کیا تھا۔ رنویر سنگھ کی فلم ’’83‘‘ نے پہلے روز 12 کروڑ 64 لاکھ کمائے تھے اور ’’گنگو بائی کاٹھیاواڑی‘‘ نے ریلیز کے پہلے روز 10 کروڑ 50 لاکھ کا بزنس کیا ہے اس طرح عالیہ بھٹ کی فلم کورونا وبا کے ٹائم میں بہترین بزنس کرنے والی ٹاپ 3 فلموں میں شامل ہوگئی ہے۔
    واضح رہے کہ فلم ’’گنگو بائی کاٹھیاواڑی‘‘ میں اداکارہ عالیہ بھٹ نے گنگو بائی کامرکزی کردار ادا کیا ہے جو کہ 1960 کی دہائی کے دوران ممبئی کے ریڈ لائٹ ایریا کماٹھی پورہ کی سب سے زیادہ طاقتور خواتین میں سے ایک تھی۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      ایلون مسک دنیا کے پہلے ٹریلینئر کا اعزاز کھو بیٹھے

      ورلڈ کپ 2026: ایک ہی خاندان کے دو بھائی مختلف ممالک کی جانب سے مدمقابل

      خطے میں حالات بہتر، کویت میں امریکی سفارتخانے کی قونصلر اور سفارتی خدمات بحال

      تازہ ترین

      ایلون مسک دنیا کے پہلے ٹریلینئر کا اعزاز کھو بیٹھے

      ورلڈ کپ 2026: ایک ہی خاندان کے دو بھائی مختلف ممالک کی جانب سے مدمقابل

      خطے میں حالات بہتر، کویت میں امریکی سفارتخانے کی قونصلر اور سفارتی خدمات بحال

      قومی آل راؤنڈر شاداب خان کا لنکاشائر کے ساتھ معاہدہ

      ایئربس کے وِنگ میں دراڑوں کے خدشات، ایمریٹس کا A380 طیاروں کا معائنہ کرنے کا فیصلہ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.