لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان میں موجود آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے بیٹر مارنس لبوشین ‘دال روٹی’ کے دیوانے ہوگئے۔
24 سال بعد پاکستان آنے والی آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی جہاں پاکستانیوں کے کھیل کے لئے جوش و جذبے کو داد دے رہے ہیں تو وہیں پاکستانیوں کی میزبانی کی بھی کھل کر تعریف کرتے دکھائی دیتے ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے دورے پر موجود آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز ڈیوڈ وارنر نے کہا تھا کہ دورہ پاکستان کے حوالے سے سب کچھ مثبت ہے، یہاں بہت پیار کرنے والے لوگ ہیں۔
اسی سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے اپنے نام کے تلفظ کی وجہ سے موضوع بحث بننے والے کینگرو بلے باز مارنس لبوشین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستانی کھانے دال روٹی کو مزیدار قرار دیتے ہوئے تصویر شیئر کی اور کیپشن میں لکھا کہ دوپہر کے کھانے میں دال روٹی ۔