تازہ تر ین

ڈیوڈ وارنر کے بعد حسن علی کا بھی کراچی ٹیسٹ میں ڈانس وائرل

کراچی: (ویب ڈیسک) آسٹریلیا کے اوپنر بلےباز ڈیوڈ وارنر کے ڈانس کے بعد پاکستانی فاسٹ باؤلر حسن علی کا ڈانس بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔
پی سی بی کی جانب سے ٹویٹر پر جاری ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے سیشن میں حسن علی نے فہیم اشرف کے گیند کروانے کے بعد اچانک ڈانس کرنا شروع کر دیا۔
حسن علی کا ڈانس دیکھ کر کمنٹیٹرز نے قہقے لگائے اور ڈیوڈ وارنر کے ڈانس کا حوالہ بھی دیا۔
واضح رہے کہ آسٹریلوی کھلاڑی ڈیوڈ وارنر نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹیسٹ میچ کے دوران ڈانس کیا تھا جنہیں کافی پذیرائی ملی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain